سانحہ 9مئی کے مرکزی کردار کے نام پر اسٹیڈیم کا نام رکھنا ریاست دشمن قوتوں کو تقویت دینا ہے، فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی پر صوبائی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی انتہائی نامناسب حرکت ہے، اسٹیڈیم کا نام صوبے کو دہشت گردوں کے حوالے کرنے والے شخص کے نام پر رکھنا پختونوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اس صوبے کی شناخت مٹانے اور صوبے کو تباہ کرنے کے مشن پر گامزن ہے، سانحہ نو مئی کے مرکزی کردار کے نام پر اسٹیڈیم کا نام رکھنا ریاست دشمن قوتوں کو تقویت دینا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کے خلاف پشاور کے غیور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔گورنر کے پی نے کہا کہ گزشتہ نو سال پر اقتدار پر قابض جماعت ارباب نیاز اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش و بحالی تک نہ کر سکی، ایک جانب یہ نااہل حکومت ہے جبکہ دوسری جانب وفاقی حکومت اور پی سی بی نے لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز کو چند ہفتوں میں مثالی بنایا۔Feb 22, 2025 08:59 AMکراچی میں ناحلف بیٹے نے بوڑھے باپ پر تیزاب پھینک دیااسرائیل کی طرف سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی روکنے پر حماس کا سخت...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پیپلزپارٹی کا ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کیخلاف عدالت جانے کا اعلاناسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی مذمت کرتے ہیں، رکن صونائی اسمبلی ارباب زرک
مزید پڑھ »
ارباب نیاز اسٹیڈیم کے توسیع منصوبے کی لاگت 2 ارب روپے سے زائد ہوگئیتوسیعی منصوبے کی لاگت 7 سالوں میں ایک ارب 37 کروڑ سے بڑھ کر دو ارب 31 کروڑ روپے ہوگئی، ذرائع
مزید پڑھ »
خیبرپختونخوا حکومت کا ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے عمران خان رکھنے کا فیصلہوزارت کھیل نے سمری تیار کرلی، منظوری کیلیے اسے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا
مزید پڑھ »
حکومت سے مذاکرات : عمران خان نے 28 جنوری کی بیٹھک کے لیے شرط عائد کردیعلی امین کی خواہش پر عمران خان نے انہیں کے پی کی صدارت سے ہٹایا، سلمان اکرم راجا کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
مزید پڑھ »
اساتذہ کا احتجاج: سندھ کی جامعات میں پیر اور منگل کو بھی تدریسی عمل معطل رکھنے کا اعلانفپواسا کی وزیر اعلیٰ سندھ کے اساتذہ اور اکیڈمیا سے متعلق ریمارکس کی سخت مذمت
مزید پڑھ »
Rohit Sharma BCCI Sunil Gavaskar کے خلاف شکایتभारतीय क्रिकेट ٹیم کے کپتان روہتSharma نے BCCI کے ساتھ Sunil Gavaskar کے خلاف رسمی شکایت دائر کر دی ہے۔ Gavaskar نے Sharma کی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کارکردگی پر تنقید کی تھی جس پر Sharma نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔Sharma نے Gavaskar کی تنقید کو منفی اور خود اعتمادی کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ Gavaskar کی تنقید Sharma کی کم کارکردگی اور بھارت کی Border-Gavaskar Trophy میں 1-3 کی ہار کے بعد اور زیادہ ہی شدت اختیار کر گئی ہے ۔
مزید پڑھ »