لاہور: (روزنامہ دنیا) پی ایچ اے نے ضلعی انتظامیہ کو اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کے سامنے پارک میں پناہ گاہ بنانے کیلئے دو ہفتوں کی مشروط اجازت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارک میں پناہ گاہ بنانے پر ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے بھی آمنے سامنے آ گئے۔ پی ایچ اے نے بغیر اجازت کنٹینر لگانے پر ضلعی انتظامیہ سے جواب طلب کر لیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے گلبرگ نے اے سی ماڈل ٹاؤن کو تحریری اجازت نامے کیلئے ایک دن کی مہلت دیدی۔
اس تناؤ کی صورتحال کے بعد ڈپٹی کمشنر نے ڈی جی پی ایچ اے کو پارک کی اجازت دینے کی استدعا کی جس پر پی ایچ اے نے پارک میں دو ہفتے تک عارضی پناہ گاہ بنانے کی مشروط اجازت دے دی۔ پی ایچ اے نے ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ پارک میں پودے اور دیگر املاک کو خراب ہونے سے بچایا جائے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ہوگی۔
دوسری جانب رہائشی علاقے کے پارک میں عارضی پناہ گاہ کے قیام سے علاقہ مکین پریشان نظر آئے۔ انہوں نے کہا پارک بچوں کے کھیلنے اور خواتین کی تفریح کے لیے ہے، غیر متعلقہ افراد کی پارک میں رہائش حکومت کا غلط فیصلہ ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کا حکم امتناع، اسحاق ڈار کی رہائش گاہ سے پناہ گاہ ختملاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی اہلیہ کی درخواست کو باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو ان کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے سے بھی روک دیا تھا۔
مزید پڑھ »
اسحاق ڈار کے گھر سے پناہ گاہ کا بورڈ ہٹ گیا، سامان نکالنے کی تیاریاںلاہور: عدالتی اسٹے آرڈر کے بعد صوبائی حکومت نے اسحاق ڈار کے گھر سے پناہ گاہ کا سامان نکالنے کی تیاریاں شروع کردیں۔اے آر وائی نیوز کے مطابق عدالتی اسٹے آرڈر کے بعد گھر سے پناہ گاہ کا بورڈ بھی اتار دیا گیا ہے جبکہ اسحاق ڈار کے گھر کے اطراف کنٹینر کو
مزید پڑھ »
طرابلس : وفاق حکومت کی فورسز کے اسلحہ خانوں پر لیبیا کی فوج کی شدید گولہ باریطرابلس : وفاق حکومت کی فورسز کے اسلحہ خانوں پر لیبیا کی فوج کی شدید گولہ باری Libya Bombing Forces
مزید پڑھ »
اسحاق ڈارکی رہائشگاہ میں قائم پناہ گاہ ختم کردی گئیپنجاب حکومت نے سابق وزير خزانہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ ميں قائم پناہ گاہ کو ختم کر ديا۔ SamaaTV
مزید پڑھ »
ایران کے علاقائی مفادات کے خلاف اقدامات پراسرائیل کو تباہ کن ردعمل کی دھمکیایران کے علاقائی مفادات کے خلاف اقدامات پراسرائیل کو تباہ کن ردعمل کی دھمکی Iran Israel Israel
مزید پڑھ »