اسرائیل مخالف یہودیوں کی جدوجہد (قسط دوم)

پاکستان خبریں خبریں

اسرائیل مخالف یہودیوں کی جدوجہد (قسط دوم)
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 96 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 42%
  • Publisher: 53%

اسرائیل نے ظاہر ہے اس الزام کو حقارت سے مسترد کر دیا۔

گزشتہ مضمون میں یہ واضح کرنے کی کوشش کی گئی تھی کہ سب یہودی صیہونی اور اسرائیل پرست نہیں ہیں۔ایک یہودی مذہبی طبقہ اپنی حکومت کو غاصب سمجھتے ہوئے فلسطینیوں سے چھینی زمین کی واپسی اور جیو اور جینے دو کی وکالت کرتا ہے۔

اس گروپ میں دیگر کے علاوہ موساد کے سابق چیف تامیر پاردو ، سابق سپاہ سالار اور وزیرِ دفاع موشے یالون ، شن بیت کے سابق ڈائریکٹر کارمی گیلون، میجر جنرل ریٹائرڈ نوم تبون ، سابق پولیس چیف موشے کرادی بھی شامل ہیں۔بہت سے ریزرو اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں اپنے تعیناتی کے بعد فوج سے استعفی دے دیا۔ان کا ایک گروہ ’’ گروپ آف ہنڈرڈ ‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔مگر اس وقت اسرائیلی سماج پر جو اجتماعی نسلی دیوانگی طاری ہے اس میں ایسی آوازیں تعداد کے اعتبار سے آٹے میں نمک...

بیت سلام کی تشکیل میں اسرائیلی سول سوسائٹی کے کچھ سرکردہ وکلا ، اساتذہ ، ڈاکٹر اور فلسطینیوں کے لیے مساوی حقوق اور ان پر سے فوجی قوانین ہٹانے کے حامی ڈیوڈ زوکر ، حائم ارون اور یوسی سارد سمیت دس لبرل ارکانِ پارلیمان بھی شامل تھے۔بلکہ بیت سلام نام کا انتخاب بھی ایک سابق رکنِ پارلیمان یوسی سارد نے کیا تھا۔

البتہ بیت سلام نے اسرائیلی فوجی قیادت کو دو ہزار سولہ سے رپورٹیں بھیجنا بند کر دی ہیں کیونکہ اسرائیلی فوج سرے سے ہی منکر ہے کہ اس کے زیرِ قبضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی پامالی کا مسئلہ ہے۔اسرائیلی اسٹیبلشمنٹ مقبوضہ علاقوں سے متعلق بیت سلام کی ہر رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ بتاتی ہے۔گزشتہ پینتیس برس میں شائد ایک یا دو مثالیں ایسی ہوں جب بیت سلام کی رپورٹنگ پر شور مچنے کے سبب اسرائیلی فوجی کمان نے اپنے چند ارکان کے خلاف علامتی نوعیت کی کوئی تادیبی کارروائی کی...

’’ پیس ناؤ ‘‘ کا قیام انیس سو اٹھہتر میں مصر کے صدر انور سادات کے دورہِ اسرائیل سے پہلے عمل میں آیا جب ایسا لگ رہا تھا کہ دو طرفہ امن مذاکرات ناکام ہونے والے ہیں۔چنانچہ اسرائیلی فوج کے دو سو اڑتالیس ریزرو فوجیوں اور افسروں نے وزیراعظم مینہم بیگن کے نام ایک کھلے خط میں لکھا کہ ہمسایہ ممالک سے امن سمجھوتے کیے بغیر اور مقبوضہ علاقوں کی واپسی کے بنا اسرائیل کبھی محفوظ نہیں رہ سکتا۔چنانچہ قیامِ امن کی سنجیدگی سے کوشش جاری رکھی جائے۔اس گروپ نے اپنے مطالبات کے حق میں ایک عمومی دستخطی مہم بھی چلائی...

پیس ناؤ نے فلسطینیوں سے اوسلو سمجھوتے کا خیرمقدم کیا اور اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس کی ٹائم لائن پر من و عن عمل کرے۔مگر ایسا نہیں ہو سکا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

اسرائیل مخالف یہودیوں کی جدوجہد (قسط اول)اسرائیل مخالف یہودیوں کی جدوجہد (قسط اول)اکثریتی صیہونی موقف کے ان باغیوں کا تعلق بنیاد پرست یہودی فرقے ہریدی سے ہے۔
مزید پڑھ »

سپریم کورٹ بار کے غیرحتمی نتائج، عاصمہ جہانگیر گروپ کا صدارتی امیدوار کامیابسپریم کورٹ بار کے غیرحتمی نتائج، عاصمہ جہانگیر گروپ کا صدارتی امیدوار کامیابہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی، آئندہ بھی جدوجہد جاری رکھیں گے،کالے کوٹ کی عزت پر حرف نہیں آنے دیں گے: نو منتخب صدر رؤف عطا
مزید پڑھ »

امریکا کے صدارتی انتخابات میں صورتحال غیر یقینی، پارٹی کے معتدل ٹرمپ کے مخالفامریکا کے صدارتی انتخابات میں صورتحال غیر یقینی، پارٹی کے معتدل ٹرمپ کے مخالفکملا ہیرس نے ٹرمپ کے مخالف ریپبلکن لیڈروں کی حمایت حاصل کرنے کی حکمت عملی اپنالی
مزید پڑھ »

پہلی سہہ ماہی میں پاکستان کو دو ارب 30 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگپہلی سہہ ماہی میں پاکستان کو دو ارب 30 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگآئی ایم ایف قرض پروگرام کی پہلی قسط کے ایک ارب ڈالر شامل
مزید پڑھ »

وسطی امریکی ملک نے اسرائیل کو فاشسٹ ریاست قرار دیکر سفارتی تعلقات ختم کر لیےوسطی امریکی ملک نے اسرائیل کو فاشسٹ ریاست قرار دیکر سفارتی تعلقات ختم کر لیےاسرائیل کی فاشسٹ حکومت فلسطین میں نسل کشی کر رہی ہے، تعلقات میں دراڑ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے حملوں کی وجہ سے ہے: نکارا گوا حکومت
مزید پڑھ »

شرابی تھا اس لیے پہلی شادی ناکام ہوئی: جاوید اختر کا اعترافشرابی تھا اس لیے پہلی شادی ناکام ہوئی: جاوید اختر کا اعترافحال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران جاوید اختر نے شراب کی لت چھوڑنے کیلئے کی جانے والی جدوجہد پر بات کی
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-21 06:23:45