ظاہر ہے ایسے بیان کے بعد اسرائیل میں ہنگامہ ناگزیر تھا۔
تحریر و تقریر کی بنیادی انسانی آزادی بظاہر ہر ریاست تسلیم کرتی ہے لیکن بہت کم ریاستیں ہیں جو اس آزادی کے بنیادی تقاضوں کا خندہ پیشانی سے سامنا کرتی ہیں۔
عبرانی میں ہاریٹز کا مطلب ہے سرزمین ۔حالانکہ یہ اخبار اسرائیل کے وجود میں آنے سے بہت پہلے سے یروشلم سے شایع ہو رہا ہے۔اس کی اشاعت کو ایک سو چھ برس ہو چلے ہیں۔یہ عبرانی اور انگریزی میں شایع ہوتا ہے۔ سالومن کے بیٹے گیرشوم شوکین نے انیس سو انتالیس میں ہاریٹز کی ادارت سنبھالی اور اگلے اکیاون برس تک اس منصب پر فائز رہے۔شاید یہ کسی بھی اخباری ایڈیٹر کا اپنی کرسی پر برقرار رہنے کا ایک عالمی ریکارڈ ہے۔انیس سو نوے میں گیرشوم کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے صاحبزادے آموس شوکین نے ادارے کی قیادت سنبھالی مگر خود ایڈیٹر نہیں بنے۔
گزشتہ ماہ ہاریٹز کے مالک آموس شوکین نے لندن میں ایک بین الاقوامی میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ’’ نیتن یاہو حکومت کو لاکھوں فلسطینیوں پر تھوپے گئے اپارتھائیڈ نظام کے مضر اثرات کی ذرہ برابر پرواہ نہیں۔ فلسطینی حریت پسند کہ جنھیں حکومت دھشت گرد کہتی ہے۔انھیں کچلنے اور یہودی آبادکار بستیوں کے تحفظ کے لیے یہ حکومت کوئی بھی حد پار کر سکتی ہے۔غزہ اس وقت انیس سو اڑتالیس کے بعد دوسرے نقبہ سے گذر رہا ہے۔اگر دنیا واقعی فلسطینیوں کے لیے ایک آزاد و خود مختار ریاست کی تشکیل میں مخلص ہے تو یہ...
وزیرِ قانون یاریو لیون نے اٹارنی جنرل سے ایک مسودہِ قانون کے بارے میں صلاح مشورہ کیا ہے جس کے تحت کوئی بھی اسرائیلی شہری بیرونی حکومتوں یا تنظیموں کو اسرائیل یا اس کے کسی ادارے پر پابندیاں لگانے کے لیے اکسائے گا تو قومی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے جرم میں اسے دس برس تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسرائیل مخالف یہودیوں کی جدوجہد (قسط سوم)صحافی اسرائیلی قابض فوج ، فلسطینی اتھارٹی اور حماس کے درمیان سینڈوچ بنے ہوئے تھے
مزید پڑھ »
اسرائیل مخالف یہودیوں کی جدوجہد (قسط اول)اکثریتی صیہونی موقف کے ان باغیوں کا تعلق بنیاد پرست یہودی فرقے ہریدی سے ہے۔
مزید پڑھ »
اسرائیل مخالف یہودیوں کی جدوجہد (قسط دوم)اسرائیل نے ظاہر ہے اس الزام کو حقارت سے مسترد کر دیا۔
مزید پڑھ »
وزیراعظم سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیالوزیراعظم نے فلسطینی عوام کی آزاد ریاست کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیل کی جاری نسل کشی کی شدید مذمت کی
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ بار کے غیرحتمی نتائج، عاصمہ جہانگیر گروپ کا صدارتی امیدوار کامیابہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی، آئندہ بھی جدوجہد جاری رکھیں گے،کالے کوٹ کی عزت پر حرف نہیں آنے دیں گے: نو منتخب صدر رؤف عطا
مزید پڑھ »
امریکا کے صدارتی انتخابات میں صورتحال غیر یقینی، پارٹی کے معتدل ٹرمپ کے مخالفکملا ہیرس نے ٹرمپ کے مخالف ریپبلکن لیڈروں کی حمایت حاصل کرنے کی حکمت عملی اپنالی
مزید پڑھ »