وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ ملزمان کو 6 ہفتوں کے لیے حفاظتی ضمانت دی جائے. Court ProtectiveBail DawnNews مزید پڑھیں:
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان اسٹیٹ آئل کے منیجنگ ڈائریکٹر کی مبینہ غیر قانونی تعیناتی کے کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق سیکریٹری پیٹرولیم ارشد مرزا کی 4 ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔کے مطابق قومی احتساب بیورو نے گزشتہ ہفتے شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کے خلاف قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شیخ عمران الحق کو پی ایس او کا منیجنگ ڈائریکٹر اور یعقوب ستار کو ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر تعتینات کرنے پر ریفرنس دائر کیا...
عدالت میں ملزمان کی جانب سے بیرسٹر ظفراللہ خان پیش ہوئے جنہوں نے استدعا کی کہ نیب ان کے موکل کو عدالت میں پیش ہونے کا موقع دیے بغیر گرفتار کرسکتا ہے اس لیے انہیں حفاظتی ضمانت دی جائے۔انہوں نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کو نیب یا احتساب عدالت سے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا اور انہیں میڈیا کے ذریعے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا علم ہوا۔
وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ ملزمان کو 6 ہفتوں کے لیے حفاظتی ضمانت دی جائے تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں قائم ڈویژن بینچ کے رکن جسٹس محسن اختر کیانی نے تجویز دی کہ حفاظتی ضمانت کی مدت 4 ہفتوں سے زائد نہیں ہونا چاہیئے۔ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا 4 ہفتوں میں ٹرائل کورٹ میں پیش ہوجائیں گے۔
سال 2018 میں نیب نے سپریم کورٹ میں ایک رپورٹ پیش کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ شواہد یہ بات ظاہر کرتے ہیں کہ مسلم لیگ کے دورِ حکومت میں سابق منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان اسٹیٹ آئل شیخ عمران الحق کا تقرر خلاف ضابطہ اور شفافیت کے اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر کیا گیا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ایم ڈی سی کو بحال کرنے کا حکم
مزید پڑھ »
کورونا سے بچاو کیلئے اسلام آباد میں 7قرنطینہ سینٹرز قائم کردیئے گئےکورونا سے بچاو کیلئے اسلام آباد میں 7قرنطینہ سینٹرز قائم کردیئے گئے Islamabad Quarantine Centers Facility Coronavirus Covid_19 Cases CoronaUpdate CoronaLockdown StayAtHomeAndStaySafe کرونا MoIB_Official pid_gov Pakistan
مزید پڑھ »
اسلام آباد میں تین بڑی عمارتیں قرنظینہ قرار، ڈاکٹر اور فوکل پرسنز تعینات
مزید پڑھ »
اسلام آباد میں کورونا وائرس کےمشتبہ مریضوں کی تعدادبڑھنے کا خدشہ، انتظامیہ الرٹاسلام آباد : وفاقی دالحکومت میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ، جس کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
وفاقی حکومت عدالت کے منہ پر تھپڑمار رہی ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹعدالت کا پی ایم ڈی سی کو بحال کرنے کا حکم تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
وزیراعظم کو شرم آنی چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ پی ایم ڈی سی کی عدم بحالی پر برہم - ایکسپریس اردواسلام آباد ہائی کورٹ کا پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل فوری کھولنے کا حکم
مزید پڑھ »