اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو فوری طور پر پی ایم ڈی سی کے تالے کھولنے کا حکم دے دیا۔ وزارت صحت میں نئے ڈاکٹرز کی رجسٹریشن کے لیے قائم ڈیسک بند کرکے ڈاکٹرز کی رجسٹریشن کا اختیار پی
ایم ڈی سی کو سونپ دیا۔
پی ایم ڈی سی نہ کھلنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ برہم، فیصلہ پر عملدرآمد نہ ہونا عدالت کے منہ پر تھپڑ قرار، تالے توڑ کر رجسٹرار کو بٹھانے کا حکم دیا۔ وزیروں اور اعلیٰ حکام کو جیل بھیج دوں گا، جسٹس محسن اختر کیانی نے سخت ریمارکس دیئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ایم ڈی سی بحال نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا وفاقی حکومت عدالت کے منہ پر تھپڑ مار رہی ہے۔ ابھی جائیں اور پی ایم ڈی سی کے تالے توڑ کر رجسٹرار کو ان کے دفتر میں بٹھا کر آئیں۔
سیکرٹری صحت کی عدم حاضری پر جسٹس محسن نے ریمارکس دیئے کہ ان کو چھ ماہ کے لئے جیل بھیجنے کا حکم دیتا ہوں، ایس ایچ او جائیں اور سیکرٹری ہیلتھ کو گرفتار کر کے جیل بھیجیں۔ ایمرجنسی میں وفاقی حکومت جو کام کر رہی ہے وہ تباہ کن ہے۔ سیکرٹری سے کہیں کرونا ٹیسٹ کروا کے آئیں، میں انہیں آج ہی جیل بھیجوں گا۔ عدالت نے وزارت صحت میں نئے ڈاکٹرز کی رجسٹریشن کے لیے قائم ڈیسک بھی بند کرتے ہوئے ذمہ داری پی ایم ڈی سی کو سونپ دی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے راہداری ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
مزید پڑھ »
وفاقی حکومت عدالت کے منہ پر تھپڑمار رہی ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹعدالت کا پی ایم ڈی سی کو بحال کرنے کا حکم تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
چین سے امدادی سامان کا ایک اور جہاز اسلام آباد پہنچ گیالاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا سے نمٹنے کیلئے چین سے امدادی سامان پاکستان پہنچ
مزید پڑھ »
چین سے امدادی سامان کا ایک اورجہاز اسلام آباد پہنچ گیا | Abb Takk News
مزید پڑھ »
سعودی عرب کا ’حوثی باغیوں کا میزائل حملہ‘ ناکام بنانے کا دعویٰسعودی حکام کے مطابق حملے ملک کے دارالحکومت ریاض اور جنوب مغربی شہر جزان پر کیے گئے لیکن سعودی عرب کے دفاعی نظام نے انھیں ناکام بنا دیا جبکہ ان سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔
مزید پڑھ »
عالمی ادارہ صحت کا کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے کے لئے تحقیق کا اعلاناوسلو: (دنیا نیوز) عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے کے لئے تحقیق کا آغاز ناروے سے کرنے اعلان کر دیا ہے۔ سولیڈیرٹی ٹرائل میں ملیریا، ایبولا، ایڈز اور ہیپاٹائٹس کے علاج میں استعمال ہونی والی ادویات کے کورونا کے مریضوں پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔
مزید پڑھ »