اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران بی بی سی کی ٹیم نے کیا دیکھا؟

پاکستان خبریں خبریں

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران بی بی سی کی ٹیم نے کیا دیکھا؟
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 44 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 59%

جب بی بی سی کی ٹیم اسلام آباد کی ناظم الدین روڈ جو جناح ایونیو اور ریڈ زون کی طرف جاتی ہے، تک پہنچی تو وہاں پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان نظر آئے اور ساتھ ہی فائرنگ کی آوازیں بھی۔ یہ پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی آوازیں تھیں جو کنٹینرز کی دوسری جانب سے فائر کیے جا رہے...

’تین دن پہلے یہاں پہنچے، پتا نہیں کب واپسی ہو گی‘: بی بی سی کی ٹیم نے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران اسلام آباد میں کیا دیکھا؟’پریشان نہ ہوں، انھیں محاصرہ نہیں توڑنے دیں گے۔‘ پاکستانی فوج کے ایک افسر ریڈ زون میں سنیچر کی دوپہر اس وقت اپنے ہی ایک سینیئر افسر کو یہ بتا رہے تھے جب یہاں داخل ہونے کا واحد کھلا راستہ بھی بند کر دیا گیا۔

تقریباً ایک گھنٹہ ریڈ زون میں گزارنے کے بعد بالآخر ہم اس وقت باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے جب پولیس کے دستوں سے بھری متعدد بسیں ریڈ زون میں داخل ہوئیں اور سکیورٹی فورسزکو ان کے لیے گیٹ کھولنا پڑا۔ اسی دوران پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ شروع ہوئی اور ہمیں ہجوم سے باہر نکلنا پڑا۔ پی ٹی آئی کے کارکنان ماسک پہنے، ہاتھوں میں پانی اور عرق گلاب کی بوتلیں پکڑے وہاں موجود تھے۔ چاروں طرف دھوئیں کے بادل تھے اور لوگوں کا ہجوم ان شیلز سے بچنے کے لیے بھاگ رہا تھا۔ ایسے میں کئی ایسے نوجوان بھی تھے جو یہ شیلز اٹھا کر واپس پولیس کی جانب پھینک رہے تھے۔

خیال رہے کہ جناح ایوینو اسلام آباد کی وہ بڑی شاہراہ ہے جس پر ڈی چوک واقع ہے۔ یہ چوک دارالحکومت کے کانسٹیٹیوشن ایوینیو اور جناح ایونیو کے ملاپ پر وہ مقام ہے جہاں پارلیمان، سپریم کورٹ سمیت دیگر سرکاری عمارتیں موجود ہیں اور یہی وہ مقام ہے جہاں تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اپنے کارکنان کو جمع ہونے کی ہدایت کی تھی۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی گنڈاپور کیخلاف بھی دہشتگردی کا مقدمہ درجراولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی گنڈاپور کیخلاف بھی دہشتگردی کا مقدمہ درجہفتے کے روز پی ٹی آئی کی جانب سے لیاقت باغ راولپنڈی میں احتجاج کیا گیا تھا اور اس دوران ان کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئی تھیں
مزید پڑھ »

قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا امکانقومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا امکانپی سی بی نے سال 24-2023کے لیے 4 کیٹیگریز میں 25 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے منتخب کیا تھا،ان کرکٹرز کے معاہدے 30 جون کو ختم ہوچکے ہیں
مزید پڑھ »

چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی وفد نے پاکستان کے سکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیدیاچیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی وفد نے پاکستان کے سکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیدیاچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی وفد کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے عالمی معیار کے انتظامات کی یقین دہانی کرائی ہے
مزید پڑھ »

اینڈریو ٹیٹ: ’مجھے تمھارا ریپ کرنا اچھا لگتا ہے‘، مزید دو خواتین کے متنازع امریکی انفلوئنسر پر ریپ اور اس عمل کے دوران گلا دبانے کے الزاماتاینڈریو ٹیٹ: ’مجھے تمھارا ریپ کرنا اچھا لگتا ہے‘، مزید دو خواتین کے متنازع امریکی انفلوئنسر پر ریپ اور اس عمل کے دوران گلا دبانے کے الزاماتبی بی سی پنوراما مجموعی طور پر پانچ ایسی خواتین کے بارے میں آگاہی رکھتا ہے جن کا کہنا ہے کہ اینڈریو ٹیٹ نے سیکس کے دوران ان کا گلا دبایا
مزید پڑھ »

سوڈان میں خانہ جنگی: ’میں نے کہا میری بیٹیوں کو چھوڑ دو اور میرا ریپ کر لو‘سوڈان میں خانہ جنگی: ’میں نے کہا میری بیٹیوں کو چھوڑ دو اور میرا ریپ کر لو‘بی بی سی نے فوج اور آر ایس ایف کے درمیان لڑائی میں پھنسی خواتین کے ریپ کے ہولناک واقعات کے بارے میں سنا۔
مزید پڑھ »

احتجاج ختم کرنے اور پشاور واپسی کا فیصلہ کس نے کیا؟احتجاج ختم کرنے اور پشاور واپسی کا فیصلہ کس نے کیا؟پی ٹی آئی کارکنوں نے علی امین گنڈاپور کی واپسی کے اعلان پر شدید احتجاج کیا اور ارکان اسمبلی اور وزرا کی گاڑیوں کا گھیراؤ کرلیا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 03:56:40