گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 82 ہزار کی حد عبور کی تھی جو ایک ریکارڈ تھا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے آج کاروبار کا اختتام ریکارڈ بلندی پر کیا۔معاشی تجزیہ نگار عبدالرحمان کے مطابق آئندہ ہفتے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے ہوجانے کی توقعات پر بازار میں خریداری کا رجحان ہے، انڈیکس نے آج اپنی تاریخی بلند ترین سطح کو مزید 368 پوائنٹس بڑھا کر کے 82 ہزار 372 کیا ہے۔معاشی تجزیہ نگار عبدالرحمان کے مطابق آئندہ ہفتے پیر کے روز فٹ سی اپنے انڈیکس کی ری بیلنسنگ کرے گا جس کی وجہ سے مارکیٹ میں گزشتہ 3 روز سے پچاس کروڑ سے کم شیئرز کے سودے ہوئے...
عبدالرحمان کے مطابق آج ہوئے کاروبار کی مالیت رواں مالی سال میں بلند ترین 30 ارب روپے رہی جو بڑے اسٹاک میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا اور انڈیکس نے 82 ہزار کی حد عبور کی تھی جو ایک نیا ریکارڈ تھا۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے حوالے سے بلوم برگ کی رپورٹ بھی سامنے آئی تھی جس میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو سال 2024 میں دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار دیا گیا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس ایک دہائی کی سب سے زیادہ بیرونی خریداری پر بند ہوا ہے: بلوم برگ
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بڑی تیزی، 81 ہزار کی نفسیاتی سطح عبورکے ایس ای 100 انڈیکس 1510 پوائنٹس کے اضافے سے 81971 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
مزید پڑھ »
ڈیڑھ گھنٹے میں 10 لاکھ سبسکرائبر، رونالڈو نے یوٹیوب پر ورلڈ ریکارڈ بنادیارونالڈو نے یوٹیوب چینل کا نام UR · Cristiano رکھا ہے، ریکارڈ وقت میں سبسکرائبر کی یہ تعداد حاصل کرکے رونالڈو نے نئی تاریخ رقم کی ہے
مزید پڑھ »
برطانیہ میں صحت کےادارے این ایچ ایس کی ویٹنگ لسٹ بلند ترین سطح پرپہنچ گئیبرطانوی نظام صحت 2013 میں ہائی انکم ممالک کے بہترین نظام صحت سے 2023 میں بدترین میں شمار ہونے لگا ہے: رپورٹ
مزید پڑھ »
جاپان میں بوڑھے افراد کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیجاپان ان ممالک میں سرفہرست ہے جہاں بوڑھے لوگوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
مزید پڑھ »
طلاق کی افواہیں! ابھیشیک بچن نے اپنی شادی کی انگوٹھی اُتار دیاداکار کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا
مزید پڑھ »
آسٹریلوی بیٹرز کی اسکاٹ لینڈ کیخلاف دھواں دار بیٹنگ، ٹی ٹوئنٹی میں نئے ریکارڈز بنا دیےآسٹریلیا نے میزبان ٹیم کے خلاف پاور پلے کے 6 اوورز میں 113 رنز بناڈالے، کینگروز نے 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
مزید پڑھ »