اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، سرمائے میں 108 ارب کا اضافہ - ایکسپریس اردو

پاکستان خبریں خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، سرمائے میں 108 ارب کا اضافہ - ایکسپریس اردو
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 53 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 53%

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، سرمائے میں 108 ارب کا اضافہ -

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 500 پوائنٹس کے اضافے سے 39 ہزار پوائنٹس کے ساتھ 7ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی، تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 108 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 75 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ 73.46 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا، بینکنگ ،توانائی ،سیمنٹ، فوڈز اور کیمیکل سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 38900، 39000، 39100 اور 39200 پوائنٹس کی4بالائی حدیں عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کی وجہ سے ایک موقع پر انڈیکس 39452پوائنٹس کی بلند سطح کو بھی چھو گیا تھا۔

کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کے سبب کے ایس ای 100 انڈیکس میں 581.38پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 38706.27پوائنٹس سے بڑھ کر 39287.65 پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 227.73پوائنٹس کے اضافے سے 17782.50 پوائنٹس سے بڑھ کر 18010.25پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27439.12پوائنٹس سے بڑھ کر 27838.52پوائنٹس ہو گیا۔

تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1 کھرب 8 ارب 99 کروڑ 22 لاکھ 93 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 74کھرب2ارب 97کروڑ62لاکھ 12 ہزار 786روپے سے بڑھ کر 75کھرب11ارب 96 کروڑ 85 لاکھ 6 ہزار783روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو 14ارب روپے مالیت کے 43 کروڑ 18 لاکھ 53 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پنجاب میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے واقعات میں اضافہپنجاب میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے واقعات میں اضافہصوبہ پنجاب میں گزشتہ پانچ سال کے دوران خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی، تیزاب گردی اور قتل کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے پولیس رپورٹ میں ہولناک انکشافات بیان کیے گئے ہیں
مزید پڑھ »

پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے ریفرنس میں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 روز کی توسیعپیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے ریفرنس میں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع12:22 PM, 29 Nov, 2019, اہم خبریں, پاکستان, لاہور: لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ
مزید پڑھ »

آسٹریلیا میں ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے، حکمران جماعت کے ہیڈ کوارٹرز کا گھیراﺅآسٹریلیا میں ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے، حکمران جماعت کے ہیڈ کوارٹرز کا گھیراﺅآسٹریلیا میں ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے، حکمران جماعت کے ہیڈ کوارٹرز کا گھیراﺅ Australia GlobalClimateProtests Rallies WildFires SmokeCoveredSydney
مزید پڑھ »

شادی کے دعوت نامے میں کارڈز کی جگہ 'پودے' کا انتخاب - Amazing - Dawn Newsشادی کے دعوت نامے میں کارڈز کی جگہ 'پودے' کا انتخاب - Amazing - Dawn News
مزید پڑھ »

وادی کاغان میں بارشوں کے ساتھ برف باری کا آغازوادی کاغان میں بارشوں کے ساتھ برف باری کا آغازوادی کاغان میں بارشوں کے ساتھ برف باری کا آغاز Pakistan KaghanValley Rain Snowfall Traffice Precautions WeatherAlertAndUpdates WeatherPK WeatherForecasting pid_gov
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-06 00:36:35