افغانستان میں طالبان جنگجوؤں کے حملے میں 10 پولیس اہلکار ہلاک
طالبان جنگجوؤں نے صوبے کی دو پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں افغان پولیس کمانڈر سمیت 10 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی فائرنگ سے 3 جنگجو بھی مارے گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز کے ضلع امام صاحب میں طالبان جنگجوؤں نے 2 پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پولیس کمانڈر محمد ظاہر سمیت 10 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں 3 طالبان جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے حملہ آوروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ حملہ آوروں کی گرفتاری کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں 20 سے زائد پولیس اہلکار ہوئے ہیں۔ قندوز صوبے کے اکثر علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہے اور یہاں طالبان جنگجوؤں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں عام ہیں۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے امن مذاکرات کی بحالی کے اعلان پر طالبان نے مشاورت کے بعد ردعمل دینے کا عندیہ دیا تھا تاہم اب تک اس سلسلے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے جب کہ صدارتی الیکشن کے نتائج کا بھی تاحال اعلان نہیں کیا گیا جس کے باعث امن و امان کی صورت حال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بھارت میں لیڈی ڈاکٹر سے زیادتی و قتل کے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک - ایکسپریس اردولیڈی ڈاکٹر کو جنسی زیادتی کے بعد زندہ جلادیا گیا تھا
مزید پڑھ »
ڈی آئی خان میں پولیس مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک - ایکسپریس اردودہشت گرد ابوبکر پر 10 لاکھ روپے انعام تھا، اسکے علاوہ دہشت گرد پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی مطلوب تھا
مزید پڑھ »
خاتون ڈاکٹر کو جلا کر قتل کرنے والے 4 ملزمان پولیس انکاؤنٹر میں مارے گئےبھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں نوجوان خاتون ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد جلا کر قتل کرنے والے چاروں ملزمان پولیس کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔
مزید پڑھ »
خاتون ڈاکٹر کا ریپ، قتل: ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاکانڈیا کے شہر حیدرآباد میں پولیس کے مطابق چاروں زیر حراست ملزمان کو جمعے کی صبح جائے وقوعہ پر لے جایا گیا جہاں انھوں نے پولیس افسران سے اسلحہ چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی۔
مزید پڑھ »