امریکا نے ایران کی مزید 35 کمپنیوں اور بحری جہازوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں، جس کا مقصد ایران کے خلاف غیرقانونی مالیاتی سرگرمیوں اور دہشت گردی کی معاونت کو روکنا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران غیرقانونی طور پر تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کو اپنے جوہری پروگرام، بیلسٹک میزائل سسٹمز، اور ڈرونز کی تیاری میں استعمال کر رہا ہے۔
امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد ایران کے خلاف غیرقانونی مالیاتی سرگرمیوں اور دہشت گردی کی معاونت کو روکنا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کی تجویز پر "آفس آف فارین اسیٹس کنٹرول" نے میری ٹائم انڈسٹری سے وابستہ مختلف ممالک میں آپریٹ کرنے والی ایران سے متعلق شیڈو کمپنیوں کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔
محکمہ خزانہ کے قائم مقام انڈر سیکرٹری براڈلی اسمتھ کا کہنا تھا، امریکا غیرقانونی تیل کی ترسیلات میں ملوث فلیٹس اور جہازوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گا، اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایران کی مالی معاونت دہشت گردی اور خطرناک ہتھیاروں کی تیاری کے لیے استعمال نہ ہو۔" امریکا کی جانب سے جن کمپنیوں اور جہازوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں مارشل آئیلینڈ فلیگڈ "جیا"، گیانا فلیگڈ "فینسک"، کک آئیلینڈ فلیگڈ "برتا"، اولیو، یوری اور من ہینگ، ساؤ ٹوم اور پرنسپ فلیگڈ "ایلوا" اور "سیرس ون" سمیت دیگر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، سان مارینو فلیگڈ "وینیٹی"، لائیبریا فلیگڈ "لیڈی لوسی"، بیلائز فلیگڈ "ویسنا"، ہونڈوراس فلیگڈ "ایف ٹی آئیلینڈ"، ایران فلیگڈ "مسل" اور پاناما فلیگڈ...
یہ پابندیاں ایران کے خلاف عالمی دباؤ میں اضافے کا حصہ ہیں تاکہ اس کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگراموں کو روکنے کی کوشش کی جا سکے۔Dec 04, 2024 10:20 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
AMERICA IRAN SANCTIONS COMPANIES SHIPS ILLEGAL ACTIVITIES TERRORISM
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
نیپرا کے بجلی کمپنیوں پر ابتک دو ارب کے جرمانے، کے الیکٹرک 32 کروڑ کے ساتھ فہرستنیپرا نے بجلی کی تقسیم کار، ٹرانسمیشن اور پیداواری کمپنیوں پر جرمانوں کی تفصیلات ظاہر کردیں
مزید پڑھ »
کپتان سے تلخ کلامی و میدان چھوڑنے کا واقعہ؛ الزاری جوزف کو بڑی سزا مل گئیکرکٹ ویسٹ انڈیز نے الزاری جوزف پر 2 میچوں کی پابندی عائد کردی
مزید پڑھ »
چین نے تائیوان کو اسلحہ بیچنے پر امریکی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کیںچین نے تائیوان کو اسلحہ بیچنے پر 13 امریکی فوجی کمپنیوں اور ان کے ایگزیکٹوز پر پابندیاں عائد کیں۔ امریکا نے تائیوان کو ایف 16 طیاروں اور ریڈار سسٹم کی سپورٹ کیلئے 385 ملین ڈالر کی فروخت کی۔ چین نے امریکا کی اس فروخت کے بعد تیزی سے پابندیاں عائد کیں۔
مزید پڑھ »
پابندیاں مسائل کا حل نہیں، یہ خود ایک مسئلہ ہیںپابندیاں مسائل کا حل نہیں ایک مسئلہ ہیں، جنہیں سرکار اور عوام پر ڈکھائی دیتی ہیں۔
مزید پڑھ »
یورپی ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے پر عائد پابندی ختم کردییورپی ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے پر عائد پابندی ختم کردی اور پی آئی اے کی پروازوں سے پابندی اٹھانے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
کوئٹہ: میٹروپولیٹن کارپوریشن کی پراپرٹی کی لیز اور کرائیوں میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشافمحکمہ اینٹی کرپشن نے کیو ایم سی کی جائیداد اونے پونے کرائے پر دینے اور کرائیوں میں بدعنوانی کی تحقیقات شروع کردی ہیں
مزید پڑھ »