امریکی سپریم کورٹ میں ٹک ٹاک کا مقدمہ سننے پر رضامندی

NEWS خبریں

امریکی سپریم کورٹ میں ٹک ٹاک کا مقدمہ سننے پر رضامندی
SUPREME COURTTIKTOKLAW
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 49 sec. here
  • 8 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 44%
  • Publisher: 53%

امریکی سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک کی جانب سے ایپ پر پابندی عائد کرنے والے قانون کے خلاف دائر درخواست سننے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ ٹک ٹاک کو 19 جنوری تک امریکا میں کمپنی کو فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امریکی سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک کی جانب سے ایپ پر پابندی عائد کرنے والے قانون کے خلاف دائر درخواست سننے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ امریکا کی اعلیٰ ترین عدالت نے کمپنی کی جانب سے درخواست دائر کیے جانے کے محض 2 دن بعد اس مقدمے کو سننے کا فیصلہ کیا۔ ٹک ٹاک کی جانب سے سپریم کورٹ سے درخواست کی گئی ہے کہ قانون پر عمل درآمد کو عارضی طور پر روک دیا جائے۔ سوشل میڈیا کمپنی کی جانب سے مہلت کے لیے امریکی سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس امریکی قانون کے تحت ٹک ٹاک کو 19 جنوری تک امریکا میں کمپنی کو

فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس قانون کا اطلاق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عہدہ صدارت سنبھالنے سے ایک دن قبل ہوگا۔ سوشل میڈیا کمپنی کا مؤقف ہے کہ یہ قانون غیر آئینی ہے اور اس نے امریکی آئین کی پہلی ترمیم کی خلاف ورزی کی ہے۔ ہاؤس سلیکٹ کمیٹی کے اراکین کی جانب سے ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک اور گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی کو خطوط ارسال کیے گئے۔ مگر 6 دسمبر کو یو ایس کورٹ آف اپیلز کے 3 ججوں پر مشتمل پینل نے ٹک ٹاک کی قانون کو غیرآئینی قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ عدالتی فیصلے کے بعد ٹک ٹاک کی جانب سے ایک بار پھر اسی عدالت سے رجوع کرتے ہوئے قانون پر عملدرآمد عارضی طور پر روکنے کی درخواست کی تھی۔ اگر سپریم کورٹ نے قانون پر عملدرآمد عارضی طور پر روکنے کی درخواست مسترد کی تو 19 جنوری کو امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد ہو جائے گی۔ اس صورت میں ٹک ٹاک کی قسمت کا فیصلہ موجودہ صدر جو بائیڈن کے ہاتھوں میں ہوگا جو 19 جنوری کی ڈیڈلائن میں 90 دن کا اضافہ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں تاکہ ویڈیو شیئرنگ ایپ کی فروخت کا معاملہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ طے کرسکیں

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

SUPREME COURT TIKTOK LAW BAN AMERICA SALE

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی: سپریم کورٹ سے مہلت کی درخواستامریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی: سپریم کورٹ سے مہلت کی درخواستامریکی فیڈرل کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی پر عمل درآمد کو ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ اب سوشل میڈیا کمپنی نے سپریم کورٹ سے مہلت کی درخواست کی ہے ۔ ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ قانون غیر آئینی ہے اور اس نے امریکی آئین کی پہلی ترمیم کی خلاف ورزی کی ہے۔
مزید پڑھ »

امریکی سپریم کورٹ ٹک ٹاک کے حوالے قانون کی سماعت کرے گاامریکی سپریم کورٹ ٹک ٹاک کے حوالے قانون کی سماعت کرے گاامریکہ کی سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک کے اپیل کی سماعت کرنا منظور کر لیا ہے۔ یہ قانون چینی کمپنی کے حوالے سے ٹک ٹاک کی فروخت یا بندش کو مجبور کرتا ہے۔ سپریم کورٹ نے اس کی سماعت 10 جنوری کو، ٹک ٹاک کے 19 جنوری کی بندش سے قبل، کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ یہ قانون ان کی پہلی ترمیم کے حقِ اظہار پر حملہ ہے۔
مزید پڑھ »

سپریم کورٹ: آئینی بینچ کا 26 ویں ترمیم کا کیس جنوری میں سننے کا عندیہسپریم کورٹ: آئینی بینچ کا 26 ویں ترمیم کا کیس جنوری میں سننے کا عندیہہمارے پاس 26 ویں ترمیم سمیت بہت سے کیسز پائپ لائن میں ہیں: جسٹس امین الدین خان
مزید پڑھ »

امریکی عدالت کا ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کو برقرار رکھنے کا فیصلہامریکی عدالت کا ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کو برقرار رکھنے کا فیصلہیو ایس کورٹ آف اپیلز نے قومی سلامتی سے متعلق خدشات کو جواز قرار دیتے ہوئے ٹک ٹاک پر مجوزہ پابندی کے قانون کو برقرار رکھا ہے۔
مزید پڑھ »

امریکا میں پابندی سے بچنے کیلئے ٹک ٹاک کی نئی کوششامریکا میں پابندی سے بچنے کیلئے ٹک ٹاک کی نئی کوششبائیٹ ڈانس اور ٹک ٹاک کی جانب سے ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی کورٹ آف اپیلز میں ایمرجنسی درخواست دائر کی گئی ہے۔
مزید پڑھ »

سپریم کورٹ آئی ٹی یونیورسٹی کے لیے انویسٹمنٹ کی رقم کو درخواست گزار کو واپس دے چکی ہےسپریم کورٹ آئی ٹی یونیورسٹی کے لیے انویسٹمنٹ کی رقم کو درخواست گزار کو واپس دے چکی ہےاسلام آباد میں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کے مسئلے پر سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے درخواست گزار کی انویسٹمنٹ کی رقم درخواست گزار کو واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-21 06:16:34