یہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، ساحلی علاقوں کے لوگ محفوظ مقامات پر چلے جائیں: صدر بائیڈن کی فلوریڈا کے ساحلی علاقوں میں شہریوں کو انخلا کی ہدایت
امریکی میڈیا کے مطابق 200 میل فی گھنٹا ہواؤں کے ساتھ کیٹگری 5 کے سمندری طوفان کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے، شدت بڑھنے پر تاریخی طوفان نئی کیٹگری 6 کی سطح پر جاسکتا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کے خطرے کے پیش نظر ریاست میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ فلوریڈا کے مغربی ساحلی علاقوں سے دس لاکھ سے زیادہ افراد کو انخلا کا حکم بھی جاری کردیا گیا ہے۔امریکا کی 5 ریاستوں میں سمندری طوفان ہیلن نے تباہی مچادی، 90 افراد ہلاکصدر بائیڈن نے شہریوں کو ہدایت کردی کہ یہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، ساحلی علاقوں کے لوگ محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔
حکام کی جانب سے ساحلی علاقوں سے انخلا کے حکم کے بعد فلوریڈا کی مرکزی شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ طوفان کے خدشے پر مارکیٹوں کے شیلف اشیائے خورد و نوش سے خالی ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان بدھ کو فلوریڈا کے مغربی ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا، طوفان کے زیر اثر ساحلی علاقوں میں 12 فٹ اونچی لہریں اُٹھنے اور 15 انچ تک بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
دو ہفتے پہلے فلوریڈا اور جنوب مشرقی ریاستوں سے سمندری طوفان ہیلین ٹکرایا تھا، جس سے امریکا کی 6 ریاستوں میں 2 سو سے زیادہ اموات ہوئی تھیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
گالف کھیلتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب فائرنگامریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ پر فائرنگ فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ کے گالف کلب کے قریب ہوئی۔
مزید پڑھ »
شنگھائی میں 7 دہائیوں کا طاقتور ترین طوفان، ہزاروں درخت اکھڑ گئے، سیکڑوں پروازیں منسوخطوفان سے بچاؤ کے لیے تقریباً 4 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا اور مشرقی چین میں طوفانی ہواؤں، شدید بارش اور ساحلی سیلاب کی ریڈ وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے
مزید پڑھ »
حزب اللہ کا اسرائیل پر اب تک کا 'سب سے بڑا' راکٹ حملہ؛ 12 یہودی زخمیحزب اللہ کے متعدد راکٹس اسرائیل کے جدید ترین فضائی دفاعی نظام کو چکمہ دیکر صہیونی ریاست میں گرے
مزید پڑھ »
امریکی فوج میں اسرائیل کی غیرمتزلزل حمایت کی پالیسی پر تحفظات کا انکشافاسرائیل کی حمایت میں مزید امریکی فوجیوں کی مشرق وسطیٰ میں روانگی خطے میں کشیدگی میں صورتحال میں اضافے کا خطرہ پیدا کردے گی: پینٹاگون کے تحفاظ
مزید پڑھ »
بیروت پراسرائیلی حملہ؛ جوبائیڈن کا مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کو تیار رہنے کا حکمخطے میں امریکی فورسز اور مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، امریکی صدر
مزید پڑھ »
کشمیری مجاہدین نے بھارتی فوج کو ناکوں چنے چبوا دیے، انٹیلی جنس ایجنسیاں بھی بے بسکشمیری مجاہدین بھارتی فورسز کے خلاف جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال کر رہے ہیں اور اپنے اہداف کو درستگی کے ساتھ نشانہ بناتے ہیں: برطانوی میڈیا
مزید پڑھ »