امید ہے کہ خفیہ دستاویزات کیس خارج کیے جانے سے دیگر مقدمات پر اثر ہوگا، ٹرمپ کا ردعمل
امریکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا کی عدالت کے جج نے امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے ٹرمپ کے خلاف دائر خفیہ دستاویزات کا کیس خارج کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایک بار پھر صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ٹرمپ کی یہ بڑی کامیابی ہے، ایسے وقت میں جب وہ ایک روز قبل ہی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے ہیں۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے ٹرمپ کے خلاف کیس ماورائے قانون اسپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کی بنیاد پر خارج کیا۔ خیال رہےکہ سابق امریکی صدر ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس چھوڑتے وقت خفیہ قومی دفاعی دستاویزات غیر قانونی طور پر اپنے ساتھ لے جانےکا الزام تھا۔ اگست 2023 میں ایف بی آئی نے ٹرمپ کی رہائش گاہ سے تقریباً 100 خفیہ دستاویزات برآمدکی تھیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ پر خفیہ دستاویزات کیس میں فرد جرم بھی عائد کی گئی جب کہ جون 2023 میں میامی میں فیڈرل کورٹ ہاؤس میں خفیہ دستاویزات کیس میں پیشی کے موقع پر ٹرمپ کو گرفتار بھی کیا گیا تھا تاہم کچھ دیر بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا۔ امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر تمام الزامات ثابت ہوجاتے تو انہیں مجموعی طور پر 100 سال قید ہو سکتی تھی۔عدالت کی جانب سے خفیہ دستاویزات کیس خارج کرنے پرتبصرہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ہےکہ خفیہ دستاویزات کیس خارج کیے جانے پر خوشی ہوئی ہے، امید ہے کہ خفیہ دستاویزات کیس خارج کیے جانے سے دیگر مقدمات پر اثر ہوگا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ڈیموکریٹس حکومت نے محکمہ انصاف کی معاونت سے مجھ پر سیاسی وار...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
امریکی عدالت نے فحش اداکارہ کو رقم دینے کے کیس میں ٹرمپ کی سزا ملتوی کردیٹرمپ کے دلائل میرٹ پر نہیں تھے تاہم فیصلہ ملتوی کرکے ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا کیس بنانے کیلئے موقع ملنا چاہیے: مین ہیٹن پراسیکیوٹر
مزید پڑھ »
وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو 1901 روز بعد آزادی مل گئیجولیان اسانج نے 2010 میں افغان اور عراق جنگ سے متعلق امریکی خفیہ معلومات پر مشتمل لاکھوں دستاویزات جاری کردی تھیں
مزید پڑھ »
خاور مانیکا تشدد کیس، پی ٹی آئی وکیل کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارجانسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے خاور مانیکا تشدد کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی
مزید پڑھ »
بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کو سازش کر کے ریاست کیخلاف جنگ کی، عدالتعدالت نے سانحہ نو مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا
مزید پڑھ »
اے ٹی سی جج سرگودھا کومبینہ ہراساں کرنے کیخلاف کیس،پولیس افسران نے عدالت سے ...لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اے ٹی سی سرگودھا کے جج کومبینہ طور پر ہراساں کرنے کیخلاف کیس میں پولیس افسران نے تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا،ڈی پی او سرگودھا، ریجنل افسر سی ٹی ڈی اور متعلقہ ایس ایچ او نے عدالت سے غیرمشروط معافی مانگ لی،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ غیرمشروط معافی منظور کرنی ہے یا توہین عدالت کی کارروائی کرنی ہے آئندہ سماعت پر فیصلہ...
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کی چیف کمشنر کیخلاف توہین عدالت کیس؛ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے ...اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کو عدالتی حکم کے باوجود جلسے کی اجازت نہ دینے کے معاملے پر چیف کمشنر کیخلاف توہین عدالت کیس ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے محرم کے بعد جلسہ کرنے کی استدعا کردی،ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہاکہ محرم چل رہا ہے، محرم کے بعد یہ جلسہ کرلیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی...
مزید پڑھ »