نہ ایکس چل رہا ہے، نہ وائی اور زیڈ، نہ وائس نوٹ کھل رہا ہے: عبدالقادر پٹیل
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ ہنسی آرہی تھی کہ ایسی انٹرنیٹ اسپیڈ میں ڈیجیٹل نیشن بل لایا گیا، فائر وال سن سن کا کان پک گئے ہیں۔
شازیہ مری کا کہنا تھا حکومتی اقدامات کی صورتحال انتہائی مضحکہ خیز ہے، ملک میں انٹرنیٹ بند ہے اور ڈیجیٹل پاکستان کا بل لے کر آ رہے ہیں، سوال کچھ پوچھتے ہیں اور جواب کچھ دیا جاتا ہے۔وزارت داخلہ کی ہدایت پر پی ٹی اے نے ایکس کو بند کیا ہے، آزادی اظہار رائے کا مسئلہ ہوتا تو فیس بک اور ٹک ٹاک بھی بند کرتے: وزیر مملکت
شازیہ مری کا کہنا تھا ہم سوشل میڈیا کے خلاف نہیں لیکن اس کے غلط استعمال کے خلاف ہیں، جو سوشل میڈیا غلط استعمال نہیں کرتے ان کو کس چیز کی سزا دی جا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل بولے انٹرنیٹ کا ایسا ستیا ناس کبھی نہیں دیکھا، نہ ایکس چل رہا ہے، نہ وائی اور زیڈ، نہ وائس نوٹ کھل رہا ہے اور نہ تصویر اپ لوڈ ہو رہی ہے، کاروبار اور بچوں کی تعلیم کا نقصان ہو رہا ہے۔
ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے معزز ارکان نے انٹرنیٹ کی شکایت کی ہے، ہم بھی استعمال کرتے ہیں، انٹرنیٹ کی اسپیڈ ٹھیک نہیں ہے ، بہتری کی گنجائش ہے، بہتری آنی چاہیے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ن لیگ اور پی پی میں اختیارات کی سرد جنگ منطقی انجام کی جانب گامزنآئینی اصلاحات اور ترامیم کی منظوری کے بعد پیپلز پارٹی کی نظریں پنجاب پر جم گئیں
مزید پڑھ »
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کردیہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی
مزید پڑھ »
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردیہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی
مزید پڑھ »
قومی اسمبلی میں نیشنل فرانزک ایجنسی بل پیش ہواقومی اسمبلی میں نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024ء پیش کیا گیا جس پر پیپلز پارٹی کی نمائندہ شازیہ مری نے کچھ ترامیم کی پیش کش کی۔
مزید پڑھ »
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان نیا محاذ کھل گیاپیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) کی لیگ حکومت پر مسلسل آئین شکنی کا الزام عائد کر رہی ہے
مزید پڑھ »
کنسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کی کمیٹی اقدامات پر شدید تشویش اظہار کرتی ہےکنسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کی پریس فریڈم اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی نے سرکاری اقدامات پر ملک میں انٹرنیٹ کی سروس کے معطل کرنے کے اقدامات پر بھی شدید تشویش اظہار کی۔
مزید پڑھ »