اوپنر عبداللہ شفیق 7 رنز بناکر جب کہ کپتان شان مسعود 3 رنز بناکر پویلین لوٹے، کامران غلام 118 اور صائم ایوب 77 رنز بناکر آؤٹ ہوئے
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹ کے نقصان پر 259 رنز بنالیے ہیں۔پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق7، سعود شکیل 4 اور کپتان شان مسعود 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ڈیبیو کرنے والے کامران غلام نے شاندار سنچری بنائی اور 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ صائم ایوب بھی 77 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئے۔پہلے دن کےکھیل کے اختتام پر پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 5 وکٹ پر 259 رنز بنالیے ہیں۔ محمد رضوان 37 اور سلمان آغا 5 رنزبنا کر کریز پر موجود ہیں۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اعزاز ہے ، ہم سب بہت زیادہ پرجوش ہیں، ہمارے پاس اچھے اسپنرز ہیں ۔انگلش کپتان بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے ، پہلے ٹیسٹ میں اچھی کامیابی ملی۔پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک کھلاڑی کا ڈیبیو ہوگا جب کہ تین اسپنرز شامل کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ عامر جمال ، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔مزید خبریں :ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: والد کے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ملتان ٹیسٹ: پاکستان کی 4 وکٹ کے نقصان پر بیٹنگ جاری، سعود اور نسیم شاہ کریز پر موجودمیچ کے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹ کے نقصان پر 328 رنز بنالیے تھے۔
مزید پڑھ »
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹ سے شکست دے دیپاکستان ٹیم 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، آسٹریلیا نے 83 رنز کا ہدف 11 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا
مزید پڑھ »
اس سے بڑھ کر مایوسی نہیں ہو سکتی، ہم 20 کیا 10وکٹیں بھی نہیں لے رہے: شان مسعودملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی ہے
مزید پڑھ »
پاکستان پہلی اننگز میں 500 سے زائد رنز بناکر ٹیسٹ اننگ سے ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئیملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 47 رنز سے ہرایا
مزید پڑھ »
بھارت بنگلادیش ٹیسٹ : اسٹیڈیم میں بندروں سے بچنےکیلئے لنگور سکیورٹی پر تعیناتجمعہ کو شروع ہونے والے کان پور ٹیسٹ کا پہلا دن ختم ہوگیا ہے، بنگلادیش نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے ہیں
مزید پڑھ »
دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگاسیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلیںڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی
مزید پڑھ »