بھارت کی اسٹار ریسلر ونیش پھوگاٹ کو محض 100 گرام وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے پیرس اولمپکس میں طلائی تمغے کے مقابلے کیلئے نااہل قرار دے دیا گیا تھا
پیرس اولمپکس سے ڈس کوالیفائی ہونے والی بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ نے کھیلوں کی عالمی عدالت سے رابطہ کرلیا۔بھارت کی اسٹار ریسلر ونیش پھوگاٹ کو محض 100 گرام وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے پیرس اولمپکس میں طلائی تمغے کے مقابلے کیلئے نااہل قرار دیا گیا ۔قوانین کے مطابق ڈس کوالیفائی ہونیوالے ایتھلیٹس پوزیشن میں آخری نمبر پر چلے جاتے ہیں، تاہم بھارتی ریسلر نے پہلے روز ویٹ کے جائز ہونے کی بنیاد پر سلور میڈل کیلئے کھیلوں کی عالمی ثالث عدالت میں اپیل کی ہے۔کھیلوں کی عالمی ثالث عدالت پھوگاٹ کی اپیل پر آج فیصلہ...
واضح رہے کہ ونیش پھوگاٹ نے 50 کلوگرام کیٹیگری کے سیمی فائنل میں کیوبا کی یوزنیلیس گزمین کو شکست دینے کے بعدکل فائنل میں امریکا کی سارہ ہلڈیبرانڈ کے ساتھ مقابلہ کرنا تھا۔نااہلی کی وجہ سے پھوگاٹ نے بھارت کے لیے اولمپک میں گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی ہندوستانی ریسلر بننے کا موقع گنوا دیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی اخبار دی انڈین ایکسپریس کو ذرائع نے بتایا کہ منگل کی رات پھوگاٹ کا وزن تقریباً 2 کلو گرام زیادہ تھا جس کی وجہ سے وہ رات بھر جاگنگ، اسکپنگ اور سائیکل چلا کر وزن کم کرنے کی کوشش کرتی رہیں لیکن صبح کے وقت جب ان کا وزن کیا گیا تو وہ 50 کلوگرام سے 100 گرام زیادہ تھا۔
محض 100 گرام وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن نے پیرس کے وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے ان کی نااہلی کی تصدیق کی۔ اس نااہلی کی وجہ سے پھوگاٹ نے بھارت کے لیے اولمپک میں گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی بھارتی ریسلر بننے کا موقع گنوا دیا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بھارتی گیت نگار جاوید اختر کا ایکس اکاؤنٹ ہوگیاہیکرز نے اولمپکس میں شرکت کرنے والی بھارتی ٹیم سے متعلق پوسٹ جاری کی
مزید پڑھ »
دورہ پاکستان؛ بنگلادیش بورڈ نے سیکیورٹی کنسلٹنٹ مانگ لیاپی سی بی کا سیکیورٹی کے حوالے سے وفاقی حکومت سے رابطہ
مزید پڑھ »
اسرائیل کو دھچکا، برطانیہ عالمی عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ کیخلاف درخواست سے دستبردارہمارا مؤقف واضح ہے کہ یہ عدالت کا معاملہ ہے لہٰذا وہی فیصلہ کرے گی: ترجمان برطانوی وزیراعظم
مزید پڑھ »
پیرس اولمپکس میں مقابلوں کا آغاز ہوگیا، افتتاحی تقریب 26 جولائی کو ہوگیاولمپکس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایونٹ کی افتتاحی تقریب اسٹیڈیم سے باہر منعقد کی جائےگی
مزید پڑھ »
پیرس اولمپکس میں کل 2 پاکستانی ایتھلیٹس ایکشن میں ہوں گیپاکستان کے دونوں سوئمرز اور شوٹر گلفام جوزف اولمپکس سے آؤٹ ہوچکے ہیں ۔
مزید پڑھ »
کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے نوح دستگیر اولمپکس میں کیوں شریک نہیں؟پیرس اولمپکس میں پاکستان کی جانب سے 7 ایتھلیٹس ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں
مزید پڑھ »