پاکستان کے دونوں سوئمرز اور شوٹر گلفام جوزف اولمپکس سے آؤٹ ہوچکے ہیں ۔
پیرس میں جاری کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلے اولمپک گیمز میں کل پاکستان کی 2 ایتھلیٹس ایکشن میں ہوں گی۔پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے کچھ کر دکھانے کا جذبہ لیے کل 2 ایتھلیٹس اپنے اپنے ایونٹس میں ایکشن میں ہوں گی ۔ شوٹر کشمالہ طلعت 25 میٹر پسٹل کے مقابلوں میں ایکشن میں ہوں گی۔ 25 میٹر پسٹل کے مقابلے پاکستانی وقت کے مطابق 12 بجے شروع ہوں گے۔
اسٹارٹ لسٹ کے مطابق کشمالہ طلعت ریپڈ پسٹل کی ریلے 2 میں اپنے نشانے لگائیں گی۔ ان کا پریسیشن راؤنڈ ڈیڑھ بجے اور ریپڈ فائر راؤنڈ سوا 4 بجے شروع ہوگا۔دوسری جانب اسپرنٹر فائقہ ریاض خواتین کی 100 میٹر دوڑ کے ابتدائی مرحلے میں شریک ہوں گی ۔ فائقہ ریاض کا ایونٹ دن سوا ایک بجے شروع ہوگا ۔پیرس اولمپکس میں پاکستان کی جانب سے 7 ایتھلیٹس ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں
پاکستانی اسپرنٹر پریلیمینری راؤنڈ کی دوسری ہیٹ میں شامل ہیں۔ 4 ہیٹس کی ٹاپ 3، 3 ایتھلیٹس پہلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ہر ہیٹ کی ٹاپ 3، 3 پلیئرز کے بعد 5 بہترین ٹائمنگ کی پلیئرز بھی پہلے راؤنڈ میں جگہ بنائیں گی۔ اس سے قبل کشمالہ طلعت خواتین اور مکسڈ ٹیم کی 10 میٹر ائیرپسٹل میں ناکام رہی تھیں۔ پاکستان کے تیسرے شوٹر جی ایم بشیر کا ایونٹ 4 اگست جبکہ میڈل کی حقیقی امید ارشد ندیم کا ابتدائی ایونٹ 6 اگست کو ہوگا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پیرس اولمپکس کا باقاعدہ آغاز: پاکستانی ایتھلیٹس کل سے ایکشن میں نظر آئیں گےپیرس اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کا سفر کل سے شروع ہوگا۔ پاکستان کے 2 ایتھلیٹس شوٹنگ کے مقابلوں میں ایکشن میں ہوں گے۔
مزید پڑھ »
کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے نوح دستگیر اولمپکس میں کیوں شریک نہیں؟پیرس اولمپکس میں پاکستان کی جانب سے 7 ایتھلیٹس ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں
مزید پڑھ »
پیرس اولمپکس میں پاکستان کے دونوں سوئمرز کل ایکشن میں ہوں گےخواتین کے ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی سوئمرز ایک ہی ہیٹ میں شامل ہیں
مزید پڑھ »
اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ہانگ کانگ کے ایتھلیٹس کروڑ پتی بن جائیں گےہانگ کانگ نے پیرس اولمپکس میں جیتنے والے ایتھلیٹس کیلئے 60 لاکھ ہانگ کانگ ڈالرز انعام کا اعلان کیا ہے
مزید پڑھ »
کراچی میں آج کس وقت بارش متوقع ہے؟کل سے بحیرہ عرب سے مزید مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی: محکمہ موسمیات
مزید پڑھ »
کراچی میں آج کس وقت بارش متوقع ہے؟کل سے بحیرہ عرب سے مزید مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی: محکمہ موسمیات
مزید پڑھ »