مولانا فضل الرحمان کی بلاول بھٹو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس، آئینی ترمیمی بل پر اتفاق رائے کا عزم
آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی نے جواب کیلیے صبح تک کا وقت مانگا ہے، مولانا فضل الرحمانجمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے معاملے پر پی ٹی آئی نے صبح تک کا وقت مانگا ہے اُس کے بعد ہم اسے پارلیمنٹ میں پیش کر کے اتفاق رائے سے منظور کروائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کے ابتدائی مسودے کو ہم نے مسترد کردیا تھا،جتنے حصوں پر ہم نے اعتراض کیا حکومت اُن تمام حصوں سے دستبردار ہونے پر آمادہ ہوئی تو اتفاق رائے ہوسکا۔ اس وقت ہمارے درمیان کوئی بڑا متنازع نقطہ موجود نہیں ، اکثر اختلافی معاملات حل ہوچکے ہیں۔ فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی نے پریس کانفرنس کی، انہیں حکومتی رویوں سے شکایت رہی، مجھ تک بانی پی ٹی آئی کا مثبت رویے والا پیغام پہنچایا گیا، پی ٹی آئی کو اس بات کی ضرورت تھی کہ وہ اپنے سینئر پارلیمنٹیرین اور اعلیٰ ذمہ داران سے مشاورت کریں، انہوں نے کل تک کا وقت مانگا ہے اور اُن کا جواب موصول ہوجائے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
26ویں آئینی ترمیم؛ قومی اسمبلی کا اجلاس 17اکتوبر کو طلب کرنیکا فیصلہمجوزہ آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقات آج ہوگی
مزید پڑھ »
پی پی اور جے یو آئی کا ترمیم پر 100 فیصد اتفاق ہوچکا: بلاول کا مولانا سے ملاقات کے بعد اعلانکوشش ہے کہ مولانا فضل الرحمان خود آئینی ترمیم پیش کریں، پی ٹی آئی ثابت کرے وہ سوشل میڈیا کا لشکر نہیں سیاسی جماعت ہے: پی پی چیئرمین
مزید پڑھ »
مجھے کل عمران خان کا جواب مل جائے گا، فضل الرحمان کی پریس کانفرنسپی پی اور جے یوآئی نے آئینی ترمیم پراتفاق رائے حاصل کیا تھا: مولانا فضل الرحمان
مزید پڑھ »
پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا آئینی ترمیم پر 100 فیصد اتفاق ہوچکا، بلاولمیری خواہش ہے آئینی ترمیم مولانا فضل الرحمان خود پیش کریں، چیئرمین پیپلز پارٹی
مزید پڑھ »
فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم کا مشترکہ مسودہ تیار کرنے کا فیصلہجمعیت علمائے اسلام اور پی ٹی آئی کے وکیل رہنما جمعے کو دوبارہ اسلام آباد میں ملاقات کریں گے
مزید پڑھ »
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج پھر ہوگا، آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکانبلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی ایک اور ملاقات میں آئینی ترامیم پر وسیع اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے
مزید پڑھ »