آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قومی اسمبلی اجلاس آئندہ ہفتے متوقع
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس4 دسمبرکوبلانے کے لیے سمری ایوان صدرارسال کر دی گئی ہے، وزارت پارلیمانی امور نے سمری ارسال کی۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اہم امور پر قانون سازی ہو گی۔ اپوزیشن مہنگائی اور گراں فروشوں کے خلاف اقدامات سمیت دیگر عوامی مسائل اٹھائے گی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق حکومت اپوزیشن کے درمیان آئندہ ہفتے رابطوں کا امکان ہے۔ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ ملنے کے بعد باضابطہ قانون سازی کا عمل شروع ہو گا۔
یاد رہے کہ تین روز تک سپریم کورٹ میں جاری رہنے والی آرمی چیف کیس کی سماعت کے اختتام پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ سمیت دیگر ججز نے فیصلہ دیا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے چھ ماہ کے اندر قانون سازی کی جائے۔ 6 ماہ بعد قانون سازی کا جائزہ لیں گے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آرمی چیف کی تقرری: عدالت نے تاریخی فیصلہ دیا، اٹارنی جنرلآرمی چیف کی تقرری: عدالت نے تاریخی فیصلہ دیا، اٹارنی جنرل تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ، آرمی چیف کی توسیع پارلیمنٹ کے سپرد، 6 ماہ دیدیئے گئےسپریم کورٹ، آرمی چیف کی توسیع پارلیمنٹ کے سپرد، 6 ماہ دیدیئے گئے ويڈيو لنک: DailyJang
مزید پڑھ »
آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر عدالتی فیصلہ مناسب ہے: وزیر خارجہ
مزید پڑھ »
آرمی چیف کی مثال باپ اور ماں دونوں جیسی ہے،شہریارآفریدیاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیربرائے منشیات کنٹرول شہریارآفریدی کہتے ہیں
مزید پڑھ »
پارلیمنٹ میں سادہ اکثریت سے آرمی چیف کی توسیع ہوجائے گی، شیخ رشید - ایکسپریس اردوآرمی چیف کے 6مہینے کا مطلب تین سال ہی سمجھیں، وزیر ریلوے
مزید پڑھ »
آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع ملکی مفاد میں ہے: وزیرٍِ خارجہآرمی چیف کی ملازمت میں توسیع ملکی مفاد میں ہے: وزیرٍِ خارجہ تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »