آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی ، مشاورت کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم ARYNewsUrdu
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کے معاملے پر سیاسی جماعتوں سے رابطوں کیلئے وزرا کی 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر شامل ہیں، کمیٹی حکومت ایکٹ میں ترمیم کیلئے اپوزیشن سے مشاورت کرے گی۔ یاد رہے سپریم کورٹ نے مختصر فیصلہ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6ماہ کی توسیع کرتے ہوئے حکومت کا نوٹیفکیشن مشروط طور پر منظور کرلیا اور کہا آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔فیصلے میں کہا گیا تھا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع چیلنج کی گئی، حکومت نے یقین دلایا 6 ماہ میں اس معاملےپرقانون سازی ہوگی، حکومت نے 6ماہ میں قانون سازی کی تحریری یقین دہانی کرائی، 6 ماہ بعداس سلسلےمیں کی گئی قانون سازی کاجائزہ لیا جائے...
سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ اس معاملے پرقانون سازی کرناپارلیمنٹ کااختیار ہے ، قانون سازی کے لئے معاملہ پارلیمنٹ بھیجا جائے، تحمل کا مظاہرہ کرکے معاملہ پارلیمنٹ پر چھوڑتے ہیں، پارلیمنٹ آرٹیکل 243 اور ملٹری ریگولیشن 255 کے سقم دور کرے۔ بعد ازاں تحریری فیصلے میں سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق قانون سازی کے لئے حکومت کو پارلیمنٹ کا پابند کر تے ہوئے کہا تھا ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے 6 ماہ میں آرٹیکل 243 کی وسعت کا تعین کیا جائے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قومی اسمبلی اجلاس آئندہ ہفتے متوقع
مزید پڑھ »
آرمی چیف کی مدت ملازمت سےمتعلق6ماہ کامطلب3سال سمجھیں،شیخ رشیدلاہور : وزیرریلوےشیخ رشید احمد کا کہنا ہےکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت سےمتعلق6ماہ کامطلب3سال سمجھیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشیدنے کہاکہ آرمی چیف کی 3سالہ توسیع پر تمام
مزید پڑھ »
آئین میں آرمی چیف کے علاوہ اور بھی کئی عہدوں میں مدت کا تعین نہیںآئین میں آرمی چیف کے علاوہ اور بھی کئی عہدوں میں مدت کا تعین نہیں تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
پارلیمنٹ میں سادہ اکثریت سے آرمی چیف کی توسیع ہوجائے گی، شیخ رشید - ایکسپریس اردوآرمی چیف کے 6مہینے کا مطلب تین سال ہی سمجھیں، وزیر ریلوے
مزید پڑھ »
آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع ملکی مفاد میں ہے: وزیرٍِ خارجہآرمی چیف کی ملازمت میں توسیع ملکی مفاد میں ہے: وزیرٍِ خارجہ تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
آرمی چیف کی توسیع پر قانون سازی؛ 3 رکنی حکومتی کمیٹی قائم - ایکسپریس اردوحکومتی کمیٹی ایکٹ میں ترمیم کے لیے اپوزیشن سے مذاکرات کرے گی
مزید پڑھ »