سردیوں کیلیے بجلی کا پیکج عوام کو صرف دھوکا دینے کیلیے دیا گیا ہے، امیر جماعت اسلامی
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ اگر ایسا ہے تو پھر پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کیوں نہیں ہورہیں۔
جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم نے سردیوں کے حوالے سے حکومت کے بجلی پیکج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے ونٹر پیکج کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے جھوٹ ہیں، موجودہ حکومت ہی جھوٹ اور فارم 47کی بنیاد پر کھڑی ہے، اگر مہنگائی کم ہے تو صنعتوں میں بہتری، بجلی و پٹرول کی قیمتیں کم کیوں نہیں ہو رہیں۔
حافظ نعیم نے کہا کہ آئی پی پیز کو ہزاروں ارب روپے کیپیسٹی چارجز کی مد میں دیے جا رہے ہیں، اشرافیہ ٹیکس نہیں دیتی اور ٖغریبوں اور تنخواہ داروں کا خون نچوڑا جارہا، ملک میں 77برسوں سے کوالٹی ایجوکیشن دستیاب نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت 14ہزار اسکولوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنا چاہتی مگر جماعت اسلامی اس فیصلے پر مزاحمت کرے گی۔Nov 09, 2024 04:50 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آئینی ترمیم سے عدلیہ پر قبضے کی کوشش آج نہیں تو کل ختم ہوجائے گی، امیر جماعت اسلامیاشرافیہ ٹیکس نہیں دیتی، حکومت پیٹرول کی قیمت میں کم ازکم 100روپے فی لیٹر کمی کرے، حافظ نعیم الرحمان
مزید پڑھ »
جماعت اسلامی کا 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلانپی ٹی آئی فضل الرحمان سے اتفاق کرتی رہے، اگر مخالفت کی تھی تو اتفاق کیوں کر رہے تھے، حافظ نعیم الرحمان
مزید پڑھ »
آئینی ترامیم حکومتی جال ہے، جلد بازی سے لگ رہا جیسے عدالت پر قبضہ کرنا ہے: امیر جماعت اسلامیاگر آئینی عدالت اور عدالتی اصلاحات اتنی ہی ضروری ہیں تو 25 اکتوبر کے بعد لائیں، حکومتی جلد بازی سے تو لگ رہا ہے جیسے عدالت پر قبضہ کرنا ہے: حافظ نعیم
مزید پڑھ »
اسرائیل میں کہیں بھی حملہ کرسکتے ہیں: حزب اللہ قائم مقام سربراہحل جنگ بندی ہے، ہم کمزوری کی پوزیشن سے بات نہیں کررہے، اگر اسرائیلی ایسا نہیں چاہتے تو ہم جنگ جاری رکھیں گے: نعیم قاسم
مزید پڑھ »
شاہ رخ اپنی تینوں اولادوں میں کس کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں؟بچوں میں جھگڑا نہیں ہونا چاہیے کیوں کہ اگر ایسا ہو تو جائیداد کے بٹوارے میں مشکل پیش آئے گی : شاہ رخ کی اپنی سالگرہ کے موقع پر گفتگو
مزید پڑھ »
معاشرتی توہمات کا اسلام سے کوئی تعلق نہیںتوہم پرستی کی سب سے بڑی وجہ کم علمی اور دینی اَحکام سے ناواقفیت ہے
مزید پڑھ »