بھارتی اداکار ایشان کھتر نے 'لیکمے فیشن ویک' میں ریمپ واک کے دوران غیر متوقع حرکت کی جس کی بہت زیادہ تنقید ہوئی۔
بھارتی فلم اسٹار شاہد کپور کے سوتیلے بھائی اور اداکار ایشان کھتر نے ریمپ واک کے دوران ایک ایسی حرکت کی جس نے دیکھنے والوں کو دنگ پر دھرا دیا۔ ’’ لیکمے فیشن ویک ‘‘ کے چوتھے دن ایشان کھتر نے ایک شو اسٹاپر کی حیثیت سے واک کی تھی۔ لیکن ریمپ واک کے دوران بالی ووڈ کے اس نوجوان اداکار نے اچانک اپنے تمام کپڑے اتارنا شروع کر دیے اور اپنے 'ایٹ پیک ایبس' کی نمائش کی۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین نے ایشان کھتر کو بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا۔ وائرل ویڈیو میں ایشان کھتر نے نارنجی
پرنٹڈ شرٹ اور بیگی ٹراؤزر کے ساتھ ایک جیکٹ پہنی تھی۔ لیکن جیسے ہی وہ ریمپ کے بیچ میں پہنچے، انہوں نے خود کو ریمپ پر اس طرح سے ظاہر کیا کہ معلوم ہوا وہ اپنی شرٹ اور پگھڑی کھول کر ریمپ پر چل رہے ہیں۔ بظاہر یہ سب ایک برانڈ کی تشہیر کے لیے تھا۔ لیکن صارفین کو ایشان کھتر کا یہ انداز بالکل پسند نہیں آیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایشان کھتر پر سخت تنقید کی اور ان کی ریمپ واک کو ’’اسٹرپ شو‘‘ قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا، ’’یہ ریمپ واک ہے یا اسٹرپ شو؟‘‘ جبکہ ایک اور صارف نے اپنی رائے کا اظہار کیا کہ ’’میں نے آج تک جتنی بھی ریمپ واک دیکھی ہیں، ان میں یہ سب سے زیادہ غیر پیشہ ورانہ اور انتہائی بری واک تھی‘‘ کچھ صارفین نے ایشان کھتر کا موازنہ رنویر سنگھ سے بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایشان کھتر بھی رنویر سنگھ کی طرح سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ایشان کھتر ڈرٹی میگزین کے لیے نیم برہنہ فوٹو شوٹ کروانے کے حوالے سے بھی تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں
ایشان کھتر ریمپ واک تندیق لیکمے فیشن ویک بالی ووڈ
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
زارا نور عباس کو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیاصارفین کی جانب سے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے
مزید پڑھ »
شاداب خان کس پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم میں لائے گئے؟ سوال اٹھنے لگاٹی ٹوئنٹی میچ میں بولرز کی ناقص پرفارمنس پر احمد شہزاد کی تنقید
مزید پڑھ »
اداکارہ علیزے شاہ کا ناقدین کو غیر اخلاقی اشارے سے جواباداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، صارفین کی پھر سے تنقید
مزید پڑھ »
آغا سید روح اللہ مہدی کی بھارتی حکومت کی مقبوضہ کشمیر پالیسی پر شدید تنقیدریلوے لائن کے منصوبے کے ذریعے کشمیری عوام کی اراضی پر قبضہ کیا جا رہا ہے، آغا سید روح اللہ مہدی
مزید پڑھ »
معروف اداکار کو رمضان میں شراب نوشی کی ویڈیو وائرل ہونے پر شدید تنقید کا سامناویڈیو میں اداکار کو دوستوں کے ساتھ شراب پی کر جشن مناتے دیکھا جاسکتا ہے
مزید پڑھ »
سوشل میڈیا پر کنٹرول؟ ایلون مسک کی ایکس نے بھارتی حکومت کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیاایلون مسک پہلے بھی کئی بار حکومتوں کی آن لائن آزادی پر قدغن لگانے کی پالیسیوں پر تنقید کر چکے ہیں
مزید پڑھ »