فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 30 جنوری تک 800 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کر لیا ہے۔ یہ رقم جنوری 2025 میں 956 ارب روپے کے ٹیکس ہدف سے کافی کم ہے، لیکن حکام کو یقین ہے کہ وہ رواں ماہ کے ٹیکس وصولی کے ہدف تک پہنچ جائیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام نے بتایا ہے کہ ایف بی آر نے 30 جنوری تک 800 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کر لیا ہے۔ جب کہ جنوری 2025 میں 956 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر ہے۔ 40 سے 50 ارب ممکنہ شارٹ فال سے پریشانی کی بات نہیں۔ رواں ماہ کے ٹیکس وصولی کے ہدف کے قریب پہنچ جائیں گے۔ حکام کے مطابق آئی ایم ایف ماہانہ نہیں، سہ ماہی بنیاد پر ٹیکس وصولی دیکھتا ہے۔ جنوری تا مارچ 3150 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف ہے۔ مارچ میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی آنے سے وصولی بہتر ہوگی۔ اعداد و شمار
کی بنیاد پر رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر میں ایف بی آر نے تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا ہے، یعنی گزشتہ ماہ (دسمبر 2024) میں 1330 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، البتہ جولائی تا دسمبر 2024-25 ٹیکس ریونیو میں 384 ارب شارٹ فال رہا ہے۔ حکام کے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 5624 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کیا گیا جب کہ جولائی تا دسمبر 6 ہزار 8 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر تھا
TAX COLLECTION FEDERAL BOARD OF REVENUE Pakistan Economy
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
محمد بن قاسم پورٹ فیکٹریوں سے ٹیکس کی وصولیاں میں بہتریفیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے محمد بن قاسم پورٹ فیکٹریوں سے ٹیکس کی مد میں اربوں روپے کی وصولیاں کرلیں اور 2024 میں اس حوالے سے طویل عرصے بعد بہتری آئی۔ ایف بی آر کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2024 میں سات سال بعد کراچی ایکسپورٹ پراسسیسنگ زون سے ٹیکس کی وصولیاں بہتر رہیں اور محمد بن قاسم پورٹ فیکٹریوں سے جاری تنازعات حل کرکے ایف بی آر نے 306 فیصد اضافے سے ٹیکس جمع کیا۔
مزید پڑھ »
ایف بی آر جنوری میں 50 ارب روپے سے زائد ریونیوشارٹ کا امکانفیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں ماہ (جنوری) میں 50 ارب روپے سے زائد ریونیوشارٹ فال کا امکان ہے جب کہ ایف بی آر نے رواں مالی سال 2024-25 پہلے 7 ماہ میں 440 ارب روپے ٹیکس شارٹ فال کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔
مزید پڑھ »
اراکین پارلیمان کی ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز میں اچانک بڑا اضافہدسمبر2024 تک محض17.5 ارب روپے منظور کیے گئے،جنوری میں 30.9 ارب کی منظوری
مزید پڑھ »
تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا تیسرا بڑا شعبہ بن گیاگذشتہ مالی سال کے دوران تنخواہ دار طبقے سے 368 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا، ایف بی آر
مزید پڑھ »
ایف بی آر نے آئندہ بجٹ میں ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سمیت تجاویز طلب کرلیںایف بی آر نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ میں ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سمیت دیگر اہم اقدامات کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز طلب کی ہیں۔
مزید پڑھ »
دسمبر میں ٹیکس وصولی 1328 ارب روپے، ماہانہ ہدف کا 97 فیصد حاصلمشیر خزانہ خرم شہزاد نے بتایا کہ دسمبر میں ایف بی آر کو 1328 ارب روپے کی ٹیکس وصولی ہوئی، جو ماہانہ ہدف کا 97 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر میں ٹیکس وصولی کیس ایک ماہ میں سب سے زیادہ رہی ہے۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے دوران 386 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ محصولات کی وصولی 6009 ارب روپے کے مطلوبہ ہدف کے مقابلے میں 5623 ارب روپے رہی۔
مزید پڑھ »