183 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام ہوگئی اور 7 رنز سے میچ ہار گئی
— فوٹو: ایشین کرکٹ کونسل
ایمرجنگ ٹیمز ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ میں بھارت اے نے پاکستان شاہینز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے دی۔ عمان کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ کپتان تلک ورما نے 44، پربھ سمرن سنگھ نے 36 اور ابھیشیک شرما نے 35رنز بنائے جبکہ پاکستان نے سفیان مقیم نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام ہوگئی اور 7رنز سے میچ ہار گئی۔ گرین شرٹس مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بناسکی۔ عرفات منہاس نے 41، یاسر خان نے 33 اور قاسم اکرم نے 27رنز اسکور کیے۔ بھارت کے انشول کمبوج نے تین، نشانت اور راسک نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل دن کے دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات نے عمان کو چار وکٹ سے مات دی، عمان نے پہلے بیٹنگ میں 8وکٹ پر 150رنز بنائے، یوا ے ای نے ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان اور شیخ رشید پر آئندہ سماعت پر فردِ جرم عائد ہونے کا امکان
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بھارت میں بنگلادیشی کھلاڑی نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسجد کیوں نہ جاسکے؟بھارت اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی گوالیار میں کھیلا گیا جس میں بھارت نے 7 وکٹوں سے بنگلادیش ٹیم کو شکست دے دی۔
مزید پڑھ »
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹ سے شکست دے دیپاکستان ٹیم 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، آسٹریلیا نے 83 رنز کا ہدف 11 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا
مزید پڑھ »
ڈریسنگ روم میں بھارت کیخلاف میچ پر بات کرنے پر پابندی ہے: کپتان پاکستان شاہینزایمرجنگ ایشیا کپ 18 اکتوبر سے عمان میں شروع ہوگا، پہلا میچ پاکستان شاہینز 19 اکتوبر کو بھارت اے کے خلاف کھیلےگی
مزید پڑھ »
پاکستان شاہینز ٹیم CC مینز ٹی 20 ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف بیٹنگ جاریکے سی سی مینز ٹی 20 ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میچ میں پاکستان شاہینز ٹیم نے بھارت اے کے خلاف بیٹنگ جاری رکھی ہے۔ دونوں ٹیمیں عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں مدمقابل ہیں جہاں بھارت اے نے پاکستان شاہینز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
مزید پڑھ »
اس سے بڑھ کر مایوسی نہیں ہو سکتی، ہم 20 کیا 10وکٹیں بھی نہیں لے رہے: شان مسعودملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی ہے
مزید پڑھ »
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے بنگلادیش کو شکست دے دی118 رنز کے جواب میں بنگلادیشی ٹیم 97 رنز بناسکی
مزید پڑھ »