Read more: Pakistan Sports Lahore PCB Cricket GaddafiStadium MCC MaryleboneCricketClub KumarSangakkara Newsonepk
لاہور: مارلی بون کرکٹ کلب کی ٹیم سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا کی قیادت میں7 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر مارلی بون کرکٹ کلب کی ٹیم کا استقبال کیا۔ کمار سنگاکارا 11 سال بعد پاکستان آئے ہیں جب کہ ایم سی سی کی ٹیم 48 سال بعد پاکستان پہنچی ہے۔ اس موقع پر پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایم سی سی کی ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں اور خوشی ہے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آرہی ہے۔
سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا کا کہنا تھا کہ شاندار میزبانی کرنے پر پی سی بی کے شکر گزار ہیں اور پاکستان میں کرکٹ سے بہت یادیں وابستہ ہیں۔ وقار، شعیب، انضمام کے ساتھ پاکستان میں کرکٹ کھیل چکا ہوں۔ کمار سنگاکارا کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ایک واقعے کے بعد پاکستان سے کرکٹ ختم ہوئی اور امید ہے دوسری ٹیمیں بھی جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوشی ہے سری لنکا پاکستان آنے والی پہلی ٹیم بنی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سنگاکارا کی زیرقیادت ایم سی سی ٹیم پاکستان پہنچ گئی | Abb Takk News
مزید پڑھ »
ایم سی سی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کے لیے کیوں اہمسنہ 1951 میں کراچی جم خانہ میں کھیلے گئے غیرسرکاری ٹیسٹ میں پاکستان نے ایم سی سی کو چار وکٹوں سے شکست دی اور اسی کارکردگی کے نتیجے میں پاکستان کو آئی سی سی کی ٹیسٹ رکنیت ملی۔
مزید پڑھ »
ایم سی سی کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاریسنگاکارا کی قیادت میں ایم سی سی کا مقابلہ کن کن ٹیموں سے ہوگا؟ یہاں جانیئے: AajNews AajUpdates MCC KumarSangakkara
مزید پڑھ »
آئی سی سی نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کی تازہ رینکنگ جاری کردیتازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کا بڑا کارنامہ۔۔۔ تفصیلات جانیئے: AajNews AajUpdates BabarAzam PAKvBAN
مزید پڑھ »