عدالت عظمیٰ نے دوراندیشی کا فیصلہ دیا ہے،شیخ رشید تفصیلات جانئے: DailyJang
وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک مافیا حکومت کوغیرمستحکم کرنا چاہتا ہے،جو یہ کہہ رہے ہیں کہ این آر او ہوگا،انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ این آر او نہیں ہوگا۔
وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ آرمی چیف کے معاملے پر آئین میں ترمیم کی ضرورت نہیں،اگر آئین میں ترمیم ہوئی تو واضح اکثریت سےترمیم پاس ہوگی،حکومت مدت پوری کرے گی،الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے دوراندیشی کا فیصلہ دیا ہے، تمام جماعتیں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پرمتفق ہیں،چھ ماہ کا مطلب تین سال ہی سمجھا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں لیکن ہماری نیت صاف تھی، ہم اپنا بیانیہ صحیح طریقےسےپیش نہیں کرسکے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگوں کو پنجاب حکومت پر تحفظات ہیں، مجھے بھی ہیں، ساری قوم سی پیک اور چین کے ساتھ ہے، پوری دنیا میں سازشیں ہورہی ہیں،میں خود بھی پنجاب کی صورتحال سےمطمئن نہیں ہوں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عمران خان آپ اپوزیشن کو مافیا کہتے ہیں مافیا آپ ہیں : مریم اورنگزیبعمران خان آپ اپوزیشن کو مافیا کہتے ہیں مافیا آپ ہیں : مریم اورنگزیب Marriyum_A PMImranKhan pmln_org president_pmln PmlnMedia ImranKhanPTI MoIB_Official pid_gov Pakistan
مزید پڑھ »
واٹس ایپ میں خودبخود ڈیلیٹ ہوجانے والے میسیجز کی ایک بار پھر تیاری - ایکسپریس اردوڈیلیٹ میسیجز کا یہ فیچر پچھلے مہینے ایک مختلف نام سے بی ٹا ریلیز میں پیش کیا گیا تھا جسے دوبارہ شامل کیا گیا ہے
مزید پڑھ »
کاروباری آسانی بہتر بنانے کے لیے ایف بی آر کا ایک اور اقدامایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی کا کہنا ہے کہ کاروباری آسانی مزید بہتر بنانے کے لیے کسٹمز رولنگز ایف بی آر کی ویب سائٹ پر باآسانی دستیاب ہوں گی۔
مزید پڑھ »
'تاریخ کی ایک طویل ترین اور سنسنی خیز ہائی جیکنگ‘ان مسافروں سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے اغوا کاروں کو معاف کر سکتے ہیں تو ان کا جواب کیا تھا؟کہانی جس کے تانے بانے اٹلی کے گاؤں سے لے کر کیلیفورنیا، نیویارک اور ویتنام کے میدان جنگ تک پھیلے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھ »