ای او بی آئی پنشنرز کیس: کیس 2013 سے زیر التوا ہے، کیس کو کہیں تو ختم ہونا ہے

پولیس خبریں

ای او بی آئی پنشنرز کیس: کیس 2013 سے زیر التوا ہے، کیس کو کہیں تو ختم ہونا ہے
ای او بی آئی پنشنرزکیسجسٹس محمد علی مظہر
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 44 sec. here
  • 8 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 42%
  • Publisher: 53%

6 رکنی آئینی بینچ نے ای او بی آئی پنشنرز کیس کی سماعت کی اور جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا ای او بی آئی پنشن ادا کر رہی ہے۔ وکیل نے بتایا کہ پنشن کے اضافے کا کیس ہے اور 2015 میں پنشن سے متعلق کیس کا فیصلہ ہو چکا ہے۔

2013 سے کیس زیر التوا ہے، کیس کو کہیں تو ختم ہونا ہے، جسٹس محمد علی مظہر ۔ فوٹو فائلجسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ نے ای او بی آئی پنشنرز کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کیا ای او بی آئی پنشن ادا کر رہی ہے؟ جس پر وکیل ای او بی آئی نے بتایا کہ پنشن کے اضافے کا کیس ہے، اٹھارویں ترمیم کے بعد ایک عرصے تک صوبوں کو ای او بی آئی کی منتقلی کا معاملہ چلتا رہا، مشترکہ مفادات کونسل نے حتمی طور پر ادارہ وفاقی حکومت کے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا۔

درخواست گزار محمد اشرف کے وکیل نے بتایا کہ میرے مؤکل کو کئی برس سے ساڑھے 10 ہزار روپے پنشن دی جا رہی ہے، پینشن میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ 2013 سے کیس زیر التوا ہے، کیس کو کہیں تو ختم ہونا ہے، اتنی بڑی کمائی اور فنڈ آپ کے پاس ہیں۔ وکیل ای او بی آئی نے کہا کہ پنشن کو 3500 سے 6 ہزار روپے کرانے کے لیے کیس آیا تھا، 2015 میں پنشن سے متعلق کیس کا فیصلہ ہو چکا ہے۔

آئینی بینچ نے ای اوبی آئی سے پنشن ادائیگی اور اضافے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

ای او بی آئی پنشنرز کیس جسٹس محمد علی مظہر آئینی بینچ پنشن اضافہ 2013

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ظہور پیلس تقسیم کیس: چوہدری شجاعت اور پرویز الہی ذاتی حیثیت میں طلبظہور پیلس تقسیم کیس: چوہدری شجاعت اور پرویز الہی ذاتی حیثیت میں طلبکیس کی سماعت 14نومبر کو ہوگی، فریقین میں راضی نامہ ہوا تو کیس کا فیصلہ ہوجائے گا
مزید پڑھ »

توشہ خانہ 2 کیس؛ آئندہ سماعت پر بریت کی درخواستوں پردلائل مکمل کرنے کی ہدایتتوشہ خانہ 2 کیس؛ آئندہ سماعت پر بریت کی درخواستوں پردلائل مکمل کرنے کی ہدایتتوشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان و بشریٰ بی بی پرفردجرم عائد کی جائے، بپلک پراسیکیوٹرکی عدالت سے استدعا
مزید پڑھ »

عمران خان کو لیے بغیر ڈی چوک سے نہیں نکلوں گی: بشریٰ بی بی کا کارکنوں سے خطابعمران خان کو لیے بغیر ڈی چوک سے نہیں نکلوں گی: بشریٰ بی بی کا کارکنوں سے خطابکوئی اور لیڈر ہوتا تو ڈیل کرلیتا، مسلمان مسلمان کو نہیں مارتا، ہم پر شیلنگ کیوں کی جا رہی ہے؟ ، بشریٰ بی بی کا کارکنوں سے خطاب
مزید پڑھ »

شری بی بی کی بہن نے اعلان کیا کہ شری بی بی کو اغوا کر لیا گیا ہے اور پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ شری بی بی اور علی امین گنڈا پور محفوظ ہیںشری بی بی کی بہن نے اعلان کیا کہ شری بی بی کو اغوا کر لیا گیا ہے اور پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ شری بی بی اور علی امین گنڈا پور محفوظ ہیںشری بی بی کی بہن نے کہا کہ شری بی بی کو اغوا کر لیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ شری بی بی محفوظ ہیں۔
مزید پڑھ »

24 نومبرکو ہم وہی کرینگے جو دہشتگردوں کے خلاف کرتے ہیں: وزیر اطلاعات پنجاب24 نومبرکو ہم وہی کرینگے جو دہشتگردوں کے خلاف کرتے ہیں: وزیر اطلاعات پنجابپی ٹی آئی کے پاس پلان اے، بی اور سی ہے تو ریاست کے پاس پوری اے بی سی ہے: عظمیٰ بخاری کی میڈیا سے گفتگو
مزید پڑھ »

سکیش چندرشیکھر کے تحائف کے غیر قانونی ذرائع سے لاعلم تھی، جیکولین فرنینڈس کا انکشافسکیش چندرشیکھر کے تحائف کے غیر قانونی ذرائع سے لاعلم تھی، جیکولین فرنینڈس کا انکشافکیس کی آئندہ سماعت 26 نومبر کو مقرر ہے جہاں عدالت جیکولین پر عائد الزامات پر مزید بحث کرے گی
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-18 16:52:45