’’ برصغیرکی عوام خرگوشوں کی طرح زیادہ بچے پیدا کرتی ہے اور ان کا مرنا کوئی بڑی بات نہیں۔‘‘
ہمیں اپنی تاریخ کو یاد رکھنا ہوگا اور سامراجی طاقتوں کی اصلیت کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے۔ حال ہی میں، میں نے ایک وڈیو کلپ دیکھی جس میں ہندوستان کے ایک نمایندے وجے سنگھ نے گلاسگو میں ماحولیاتی کانفرنس کے دوران یورپی اقوام کو آئینہ دکھایا۔ ان کی تقریر نے میرے دل کو جھنجھوڑ دیا اور سوچنے پر مجبورکیا کہ ہمیں اپنی تاریخ اپنے دکھوں اور اپنی عظمت کو دنیا کے سامنے دوبارہ بیان کرنا ہوگا۔ وجے سنگھ نے اپنی تقریر میں ان مظالم کا ذکرکیا جو برطانوی سامراج نے برصغیر اور دیگر ممالک پر ڈھائے اور یہ بات بالکل...
یہ سب کچھ اس وقت بدل گیا جب برطانوی سامراج نے اس خطے پر قبضہ کیا۔ 1757 میں پلاسی کی جنگ کے بعد ایسٹ انڈیا کمپنی نے برصغیر پر اپنا تسلط قائم کرنا شروع کیا۔ ان کی حکمرانی کا مقصد صرف اور صرف لوٹ مار تھا۔ برطانوی مورخین کے مطابق انھوں نے برصغیر سے تقریباً 45 کھرب ڈالرکی دولت لوٹی۔ یہ صرف دولت نہیں تھی، بلکہ یہ وہ خون تھا جو ہمارے اجداد نے زمین پر بہایا تھا وہ محنت تھی جو کسانوں نے کی تھی اور وہ ہنر تھا جو دستکاروں نے اپنی صنعتوں میں استعمال کیا...
یہ سب کچھ وجے سنگھ نے اپنی تقریر میں واضح کیا۔ انھوں نے کہا کہ گلاسگو اور لندن جیسے شہر دراصل برصغیر، افریقہ اور ایشیا کی مظلومیت کی یادگار ہیں۔ آج یورپی اقوام ترقی یافتہ ہیں لیکن ان کی بنیاد غریب قوموں کے خون اور پسینے پر رکھی گئی ہے۔ آج یہ ممالک ماحولیاتی تبدیلیوں پر بات کرتے ہیں، لیکن وہ یہ نہیں دیکھتے کہ گلوبل ساؤتھ آج بھی ان کی لوٹ مار کے نتائج بھگت رہا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
'آرٹس کونسل کا عوامی تھیٹر فیسٹیول: 'منزل ہے آسماں' نے دل جیت لیے'میوزیکل شو شردھانجلی میں برصغیر کے لیجنڈ موسیقاروں اور اداکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا
مزید پڑھ »
عمران خان کو رہا کرو؛ امریکی خفیہ ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر اور ٹرمپ کے ایڈوائزز کا مطالبہکانگریس ارکان کا پاکستان میں انٹرنیٹ بندش ختم اور حق اظہار رائے کے احترام کا مطالبہ
مزید پڑھ »
جانوروں کا انسانوں پر احسانترقی و تہذیب کے سفر میں جانوروں نے ہر ہر معاملے میں انسانوں کی مدد کی
مزید پڑھ »
کراچی کے برساتی نالوں کی صفائی کے لئے بڑی کارروائی کا آغازبلدیہ عظمی کراچی نے برساتی نالوں کی صفائی اور کچرا پھینکنے کے مقابلے کے لئے فیکٹریوں اور ملوں کے خلاف بڑی کارروائی کا آغاز کردیا۔
مزید پڑھ »
مشرق وسطیٰ کا بحران: یہ مسئلہ نہ صرف اسرائیل اور فلسطین کی وجہ سے بلکہ عالمی طاقتوں کے کردار کی وجہ سے پیچیدہ ہےاسرائیل کی عسکری پالیسی اور گریٹر اسرائیل کا تصور عالمی طاقتوں کے کردار کے ذریعے فلسطینی عوام اور خطے کے امن کےلیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔
مزید پڑھ »
بشارالاسد حکومت کا خاتمہ، شام کی نئی صورتحال پر عالمی رہنماؤں کا ردعملباغیوں کے دارالحکومت پر قبضے کے بعد الاسد خاندان کے پچاس سالہ اقتدار کا خاتمہ، باغیوں نے سرکاری ٹی وی، ریڈیو اور وزارتِ دفاع کا کنٹرول سنبھال لیا
مزید پڑھ »