بشریٰ انصاری کی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ و گلوکارہ بشریٰ انصاری نے حال ہی میں کراچی میں ہونے والی عالمی اردو کانفرنس میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے اداکار عمران اشرف اور سجل علی کے حوالے سے ایک دلچسپ خبر پر بات کی جو جان کر خود عمران اشرف بھی حیران ہوگئے۔
بشریٰ انصاری نے عمران اشرف سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا تمہیں معلوم ہے کہ میں نے تمہاری اور سجل علی کی شادی کروا دی ہے؟ اداکارہ نے کہا کہ ایک خبر کے مطابق، میں نے تم دونوں کی شادی کروا دی ہے۔ میں نے ایک دن پڑھا کہ بشریٰ انصاری نے عمران اشرف کی شادی اداکارہ سجل علی سے کروا دی ہے۔‘ اس پر عمران اشرف نے وضاحت دی کہ سجل علی ان کے لیے بہن کی طرح ہیں۔ جس پر بشریٰ انصاری نے مذاقاً کہا، ’عمران، شادی کر لو یا کسی کے ساتھ بھاگ جاؤ، ہم بعد میں اسے قبول کر لیں گے۔‘
عمران اشرف نے بتایا کہ وہ ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں اور اُن کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ بشریٰ انصاری کی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی اور ان کے مداحوں نے اداکارہ کے انداز کو بے حد سراہا۔Dec 08, 2024 01:34 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ساتھی اداکارہ کے ساتھ وائرل تصاویر اور تعلقات کی افواہوں پر احد رضا میر نے کیا کہا؟سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی شادی مارچ 2020 میں ہوئی تھی
مزید پڑھ »
رمشا خان کے ساتھ تعلقات؟ احد رضا میر نے خاموشی توڑ دیاداکار نے مارچ 2020 میں اداکارہ سجل علی سے شادی کی تھی اور 2022 میں ان کے درمیان علیحدگی کی افواہیں منظر عام پر آئیں
مزید پڑھ »
بشریٰ بی بی 24 نومبر کو احتجاج کی تیاریوں کیلئے متحرک ہوگئیںبشریٰ بی بی نے اجلاسوں میں عمران خان کا پیغام پی ٹی آئی عہدیداروں تک پہنچایا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے جہدو جہد تیز کی جائے: ذرائع
مزید پڑھ »
عمران خان نے مذاکرات کیلئے اسٹیبلشمنٹ کا ہی کہا ہے، حالات بھی اس وقت یہی ہیں: علیمہ خانعمران خان نے علی امین گنڈا پور اور بیرسٹرگوہرکو اپنے مطالبات پرمذاکرات کی اجازت دی ہے اور جمعرات تک کا وقت دیا ہے: بہن عمران خان
مزید پڑھ »
اداکارہ ریما خان کی شادی کو 13 برس مکمل، واشنگٹن میں رنگا رنگ تقریباداکارہ ریما خان اور ڈاکٹر طارق شہاب کی شادی 22 نومبر 2011 کو ہوئی تھی، شادی کی سالگرہ کی تقریب میں پاکستانی اور امریکی دوستوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مزید پڑھ »
نیب کی ٹیم کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی کے بارے متوقع خبریںنیب کی ٹیم نے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ کر بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی کے بارے اطلاع حاصل کی اور اپنی آمد اور اخراج کا اندرج کرتے ہوئے رخصت ہوگئی۔
مزید پڑھ »