بغداد دھماکوں سے لرز اٹھا، 6 افراد جاں بحق ARYNewsUrdu
تفصیلات کے مطابق شمالی بغداد میں الشعب کالونی میں موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹنے سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ بغداد کے علاقے البیاع میں بھی موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب عراقی داالحکومت کے مشرقی بلدیہ محلے میں بم پھٹنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ بغداد میں ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری فی الحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے بغداد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ عراق کے مختلف شہروں میں کرپشن اور مہنگائی کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہیں، گزشتہ دنوں جنوبی شہر بصریٰ اور نصیریہ میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ عراقی شہر ام قصر میں پولیس کی فائرنگ سے 9 مظاہرین جان کی بازی ہار گئے تھے۔
اس طرح اکتوبر سے جاری مظاہروں میں اموات کی تعداد 340 ہوگئی، اقوام متحدہ نے سنگین صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے فریقین کو معاملہ حل کرنے پر زور دیا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں باردوی سرنگ دھماکوں میں 2 افراد ہلاک، 7 زخمی - ایکسپریس اردوبارودی سرنگ دھماکے ضلع اننت ناگ اور حضرت بل میں ہوئے
مزید پڑھ »
ڈی آئی خان میں ٹریفک حادثہ، 8 افراد جاں بحق اور 20 زخمی | Abb Takk News
مزید پڑھ »
ڈی آئی خان بس اور ٹریلر میں تصادم، 8 افراد جاں بحق، وزیراعظم کا اظہار افسوسڈی آئی خان ڈیرہ اسماعیل خان میں بس اور ٹریلر کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم میں8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی
مزید پڑھ »
ڈی آئی خان میں ٹریفک حادثہ، 10 افراد جاں بحق اور 20 زخمی - ایکسپریس اردوڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر بس آپس میں ٹکرا گئے 10 افراد جاں بحق اور 20 زخمی
مزید پڑھ »