امیگریشن حکام انتہائی بدتمیزی کے ساتھ پیش آئے، واپسی کے لیے زبردستی طیارے پر سوار کروایا گیا
بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے حق میں آواز اٹھانے والی برطانوی رکن پارلیمنٹ کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا۔
ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق امیگریشن حکام نے بغیر کوئی وجہ بتائے لیبر پارٹی کی رُکن ڈیبی ابراہمز کو اکتوبر2020تک کا ویزا ہونے کے باوجود دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کردیا۔ ڈیبی ابراہمز مقبوضہ وادی پر بھارتی مظالم اور کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے مودی سرکار کے فیصلے پر کڑی تنقید کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔ وہ آل پارٹی پارلیمینٹری گروپ فور کشمیر کی سربراہ بھی ہیں۔
ٹویٹ کے ذریعے انہوں نے بتایا کہ دہلی ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام ان کے ساتھ انتہائی بدتمیزی کے ساتھ پیش آئے اور انہیں بتایا گیا کہ ویزہ منسوخ ہونے کی وجہ سے انہیں ڈی پورٹ کیا جارہا ہے۔ ڈیبی ابراہمز نے ویزہ منسوخی کا سبب جاننے کی کوشش کی تو انہیں کوئی جواب نہیں دیا گیا اور واپسی کے لیے زبردستی جہاز پر سوار کروادیا گیا۔ برطانیہ میں کام کرنے والی مختلف کشمیری تنظمیوں نے اس بھارتی اقدام کی شدید مزمت کی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کبڈی ورلڈکپ: پاکستان نے بھارت کو پچھاڑ کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا | Abb Takk News
مزید پڑھ »
روایتی حریف پاکستان، بھارت کی ٹیمیں کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میں - Sport - Dawn News
مزید پڑھ »
بھارت کے بڑھتے ہوئے جارحارنہ رویہ پر سخت تشویش ہے، وزیر خارجہاسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کیساتھ ملاقات میں انھیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان افغان امن عمل کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
مزید پڑھ »
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورہ پاکستان،بھارت کاحیران کن ردعمل سامنے آگیامیونخ(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی رہنماوں کی پاکستان آمد اور اس کے بہت ہوتے تاثر پر جہاں
مزید پڑھ »
پاک بھارت پانی کے مسائل کو بات چیت سے حل ہونا چاہیئے: انتونیو گتریساسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس کا کہنا ہے کہ پاک بھارت پانی تقسیم کے مسائل بات چیت سے حل ہو سکتے ہیں، پانی کو وجہ تنازع نہیں ہونا چاہیئے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کلائمٹ چینج سے متعلق تقریب منعقد ہوئی جس میں اقوام متحد
مزید پڑھ »
پاکستان اور بھارت کا ایک اور ٹاکرا، کھیل کے گراﺅنڈ سے بڑی خبرآگئیلاہور(ویب ڈیسک) کبڈی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ایران کو شکست دے دی، فائنل میچ
مزید پڑھ »