فلم میں بابی دیول نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے
جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار سوریہ کی فلم ’کنگووا‘ آسکر 2025 کے اُمیدواروں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تامل فلم ’کانگووا‘ ایسی فلم ہے جس کو 2024 میں ریلیز کے بعد باکس آفس پرناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جہاں فلم کے شور شرابے والے بیک گراؤنڈ میوزک اور دیگر اداکاروں کے کم اسکرین ٹائم پر شائقین نے شکایات کیں وہیں حیران کن طور پر اس فلم نے ایک خاص اعزاز حاصل کر لیا ہے، جو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
جنوبی بھارتی مشہور اداکار سوریا کی فلم ’کانگووا‘ کو آسکر 2025 کے اُمیدواروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ سرُتھائی شیوا کی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو آسکر 2025 کے لیے مختلف ممالک کی فلم انڈسٹری کی 323 عالمی فلموں کے ساتھ امیدواروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔اس خبر کے سامنے آنے کے بعد اداکار سوریا کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور اسے فلم کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کئی سوشل میڈیا صارفین نے فلم کے آسکر کی فہرست میں جگہ بنانے پر حیرت کا بھی...
یاد رہے کہ فلم ’کانگووا‘ نے باکس آفس پر مایوس کن طور پر 96 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جو 350 کروڑ کے بڑے بجٹ پر بننے والی فلم کے لیے بےحد کم تھا اور اس فلم کے پروڈیوسرز کو بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس فلم میں بالی ووڈ کے معروف اداکار بابی دیول نے بھی بطور وِلن کردار نبھایا تھا جس کو شائقین کی جانب سے بےحد سراہا گیا تھا۔
واضح رہے کہ کانگووا کو سنیما گھروں میں ریلیز کے بعد 8 دسمبر کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز کیا گیا ہے، جہاں اسے ڈیجیٹل طور پر نشر کیا جا رہا ہے۔Jan 05, 2025 02:40 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جانی دشمن: ایک انوکھی کہانی - باکس آفس پر ناکامی2002 میں ریلیز ہونے والی فلم 'جانی دشمن: ایک انوکھی کہانی' VFX کی تعریف کے باوجود باکس آفس پر ناکام رہی۔
مزید پڑھ »
شاہ رخ خان کی کلاسک فلم 'دل سے' باکس آفس پر کیوں ناکام ہوئی؟دل سے آسام میں بغاوت کے پس منظر میں محبت اور قربانی کی پیچیدہ کہانی کو پیش کرتی ہے
مزید پڑھ »
شعلے کی اے آئی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرلمصنوعی ذہانت کی مدد سے بالی ووڈ فلم 'شعلے' کے مشہور مناظر میں مزاحیہ اور حیرت انگیز تبدیلیاں کی گئیں۔
مزید پڑھ »
جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے میں 179 افراد ہلاکجنوبی کوریا میں لینڈنگ کے دوران تباہ ہونے والے طیارے کے ایک مسافر کی ائیرپورٹ پر کھڑی اپنی فیملی سے کی جانے والی آخری دل چیر دینے والی گفتگو سامنے آئی ہے۔
مزید پڑھ »
اسرائیل نے بفر زون پر قبضے سے شام کی سلامتی کو نقصان پہنچایا: سعودی عربروس کی درخواست پر شام کی صورتحال پر غور کیلئے سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس، بشارالاسد اقتدار کے خاتمے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو
مزید پڑھ »
لاپتہ لیڈیز آسکرز میں جگہ نہ بنا سکیبالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور انکی سابقہ اہلیہ اور ہدایتکار کرن راؤ کی مشہور فلم لاپتہ لیڈیز آسکرز میں جگہ نہ بنا سکی۔ لاپتہ لیڈیز آسکرز 2025 کے بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم کی شارٹ لسٹ میں شامل نہیں ہوسکی اور اسے اسکرز کی فہرست سے باہر کردیا گیا ہے۔ جبکہ گونیت مونگا کپور کی فلم ’انوجا‘ نے لائو ایکشن شارٹ فلم کیٹگری میں جگہ بنائی ہے جو کہ گارمنٹ انڈسٹری میں کام کرنے والے بچوں کی مجبوری کی پر مبنی چائلد لیبر کی کہانی ہے۔
مزید پڑھ »