بھارتی بورڈ نے اسٹار کرکٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی ہدایت دی

کھیلوں خبریں

بھارتی بورڈ نے اسٹار کرکٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی ہدایت دی
TEST CRICKETDOMESTIC CRICKETKOHLI
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 41 sec. here
  • 7 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 37%
  • Publisher: 53%

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرمناک شکست کے بعد بھارتی بورڈ نے سخت اقدمات کرتے ہوئے ویرات کوہلی اور روہت شرما کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کردی ہے۔

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرمناک شکست کے بعد بھارتی بورڈ نے سخت اقدمات کرتے ہوئے اسٹار کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کی مسلسل خراب پرفارمنس کے بعد دونوں اسٹار کرکٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کی ہے۔ آسٹریلیا میں کھیلی گئی بارڈر گواسکر ٹرافی میں روہت شرما اور ورات کوہلی کی خراب کارکردگی کے بعد بی سی سی آئی کے جائزہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اب سے کوئی کھلاڑی دو طرفہ سیریز کو پک اینڈ ڈراپ نہیں کرے گا۔

سیریز چھوڑنے کے لیے انہیں درست میڈیکل رپورٹ جمع کرانی ہوگی۔ اس سے پہلے کئی سینئر بھارتی کھلاڑیوں نے اپنی مرضی سے آرام کرنے کے لیے دو طرفہ سیریز سے باہر بیٹھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ورات کوہلی نے آخری بار 2013 میں ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلا تھا جبکہ کپتان روہت شرما 2018 سے ڈومیسٹک کرکٹ سے دور ہیں، بی سی سی آئی نے واضح کیا ہے کہ جو کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں انہیں ڈومیسٹک کرکٹ لازمی کھیلنا ہوگی۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز 6 فروری سے شروع ہو رہی ہے۔ ورات کوہلی اور روہت شرما انگلینڈ سیریز سے پہلے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ رنجی ٹرافی کا کم از کم ایک میچ کھیل سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بارڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے کے باوجود کوہلی نے پانچ میچوں میں صرف 190 رنز بنائے تھے جبکہ روہت شرما نے 3 میچوں میں صرف 31 رنز بنائے تھے، بھارتی کپتان نے پہلے اور آخری ٹیسٹ میں باہر بیٹھ کر آرام کیا تھا

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

TEST CRICKET DOMESTIC CRICKET KOHLI SHARMA BCCI

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پاکستان کا بھارت کی سرحد پار قتل کی کارروائیوں پراظہار تشویشپاکستان کا بھارت کی سرحد پار قتل کی کارروائیوں پراظہار تشویشبھارتی حکومت نے پاکستان میں 20 افراد کو نشانہ بنانے کی ہدایت دی تھی، دفتر خارجہ
مزید پڑھ »

انگلش کرکٹرز نے پی ایس ایل میں شرکت پر پابندی کی دھڑی دیانگلش کرکٹرز نے پی ایس ایل میں شرکت پر پابندی کی دھڑی دیانگلش کرکٹ بورڈ کی پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انگلینڈ کے کئی کرکٹرز نے پی ایس ایل میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھ »

کوہلی کینگروز کیخلاف وکٹ گنوا کر تنقید کی زد میں آگئےکوہلی کینگروز کیخلاف وکٹ گنوا کر تنقید کی زد میں آگئےسابق بھارتی کرکٹرز نے کوہلی کے آؤٹ کو تکنیکی نہیں بلکہ ذہنی مسئلہ قرار دیدیا
مزید پڑھ »

سرفراز عامر، عماد کی ریٹائرمنٹ پر جذباتی ہوگئےسرفراز عامر، عماد کی ریٹائرمنٹ پر جذباتی ہوگئےدونوں کرکٹرز کی جانب سے بین الااقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے پر نیک خواہشات کا اظہار
مزید پڑھ »

یمن میں بھارتی نرس کی موت کی سزا برقرار رہییمن میں بھارتی نرس کی موت کی سزا برقرار رہییمن کے صدر نے بھارتی نرس نمیشا پریا کی موت کی سزا کو برقرار رکھا ہے، جسے سزائے موت سے بچانے کی کوششوں کے باوجود سزائے موت کی سزا دی گئی ہے۔
مزید پڑھ »

لائیف کھوسہ کو عدالت نے ٹرائل کورٹ میں بیان حلفی دیے جانے کی ہدایت کیلائیف کھوسہ کو عدالت نے ٹرائل کورٹ میں بیان حلفی دیے جانے کی ہدایت کیلائیف کھوسہ کو عدالت نے ٹرائل کورٹ میں بیان حلفی دیے جانے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-16 07:05:54