بھارت میں اب تک کتنی ’ آلٹو‘ فروخت ہو چکی ہیں؟ حیران کن تفصیلات منظر عام پر

پاکستان خبریں خبریں

بھارت میں اب تک کتنی ’ آلٹو‘ فروخت ہو چکی ہیں؟ حیران کن تفصیلات منظر عام پر
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 DailyPakistan
  • ⏱ Reading Time:
  • 49 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 63%

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آلٹو فیول ایوریج اور کم خرچ گاڑی میں تصور ہونے کے باعث صارفین کی اولین ترجیح بن چکی ہے ، صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی یہ گاڑی بے حد مقبول ہے ۔ بھارت میں یہ گاڑی ’ ماروتی سوزوکی آلٹو‘ کے نام سے پہچانی جاتی ہے ، دونوں ممالک میں گاڑی کی ’ شیپ‘ میں کافی فرق ہے لیکن اس کے باوجود بھی یہ گاڑی بے حدمقبول ہے...

بھارت میں اب تک کتنی ’ آلٹو‘ فروخت ہو چکی ہیں؟ حیران کن تفصیلات منظر عام پر ممبئی آلٹو فیول ایوریج اور کم خرچ گاڑی میں تصور ہونے کے باعث صارفین کی اولین ترجیح بن چکی ہے ، صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی یہ گاڑی بے حد مقبول ہے ۔

بھارت میں یہ گاڑی ’ ماروتی سوزوکی آلٹو‘ کے نام سے پہچانی جاتی ہے ، دونوں ممالک میں گاڑی کی ’ شیپ‘ میں کافی فرق ہے لیکن اس کے باوجود بھی یہ گاڑی بے حدمقبول ہے ،بھارت میں یہ گاڑی ٹاپ 15 گاڑیوں میں سے پہلی پوزیشن ہے جبکہ ہنڈائے اور سوزوکی سویفٹ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں ۔آلٹو بھارت میں گزشتہ 17 سالوں سے سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی رہی ہے اور اب تک اس کے 50 لاکھ یونٹس فروخت ہو چکے ہیں ۔

ماروتی سوزوکی آلٹو سنہ 2000 میں متعارف کروائی گئی تھی اور اس میں 2022 تک متعدد تبدیلیاں لائیں گئیں لیکن مارچ 2023 میں اسے بند کر دیا گیا ، اس وقت آلٹو کا موجودہ ویرینٹ بھارت میں فروخت کیا جارہاہے وہ ’ آلٹو کے10‘ ہے جس میں ’ 1 لیٹر کے 10‘ انجن دیا گیاہے جو کہ 66 ہارس پاور اور 89 این ایم ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتاہے ۔

بھارت میں آلٹو کا ایک اور ورژن بھی فروخت کیلئے پیش کیا جاتا ہے جو کہ سی این جی میں ہے ۔ اس گاڑی کی قیمت 3.99 لاکھ سے شروع ہو کر 5.96 لاکھ روپے تک جاتی ہے جبکہ پاکستان میں یہی گاڑی 23 لاکھ روپے سے زائد قیمت میں فروخت ہو رہی ہے ۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

DailyPakistan /  🏆 3. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

وہ 20 مقبول ترین پاس ورڈز جن کو فوری بدل دینا چاہیےوہ 20 مقبول ترین پاس ورڈز جن کو فوری بدل دینا چاہیےحیران کن طور پر اب بھی زیادہ تر افراد ایسے پاس ورڈز استعمال کرتے ہیں جن کا اندازہ بچے بھی لگا سکتے ہیں۔
مزید پڑھ »

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے 6 ماہ مکمل، 21ویں صدی کی تباہ کن جنگوں میں سے ایک قرارغزہ میں اسرائیلی جارحیت کے 6 ماہ مکمل، 21ویں صدی کی تباہ کن جنگوں میں سے ایک قراراسرائیلی حملوں میں اب تک 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 13 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں
مزید پڑھ »

حفاظتی ٹیکے کیوں ضروری ہیں ؟ ویکسی نیشن سے متعلق غلط فہمیاںحفاظتی ٹیکے کیوں ضروری ہیں ؟ ویکسی نیشن سے متعلق غلط فہمیاںدنیا بھر میں ویکسی نیشن یا حفاظتی ٹیکوں سے اب تک لاکھوں زندگیاں بچائی جا چکی ہیں، اس کے باوجود ہمارے خطے میں اس حوالے سے شدید نوعیت کی
مزید پڑھ »

اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا مطالبہ: امریکہ اور جرمنی سمیت وہ ممالک جو اسرائیلی فوج کو جدید اسلحہ فراہم کرتے ہیںاسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا مطالبہ: امریکہ اور جرمنی سمیت وہ ممالک جو اسرائیلی فوج کو جدید اسلحہ فراہم کرتے ہیںاسرائیل کی غزہ میں حماس کے خلاف جنگ کے طریقے پر اب سوال اٹھنے لگے ہیں اور مغربی ممالک پر اسرائیل کو ہتھیار فروخت کرنا روکنے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔
مزید پڑھ »

بھارت کشمیر پر لچک دکھائے تو تجارتی تعلقات بحال ہوسکتے ہیں: وزیر دفاعبھارت کشمیر پر لچک دکھائے تو تجارتی تعلقات بحال ہوسکتے ہیں: وزیر دفاعجب تک بھارت میں الیکشن نہ ہو جائیں تب تک نہ پاکستان اور نہ ہی بھارت تجارت شروع کریں گے: خواجہ آصف
مزید پڑھ »

چاہتا ہوں امبانی خاندان کی شادی جیسی تقاریب پاکستان میں بھی ہوں: گورنر سندھچاہتا ہوں امبانی خاندان کی شادی جیسی تقاریب پاکستان میں بھی ہوں: گورنر سندھہم اب تک سوا ارب روپے کا راشن غریبوں میں تقسیم کر چکے ہیں: کامران ٹیسوری
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-27 15:07:14