اس کامیابی میں بیلا روس کی حکومت خصوصاً صدر بیلا روس کا کردار قابل توصیف ہے
بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو کی قیادت میں 68 رکنی اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان کا 3روزہ دورہ کر رہا ہے، گزشتہ روز دونوں ملکوں کے درمیان بزنس ٹو بزنس سطح پر 8 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ بلاشبہ مفاہمتی یاد داشتوں اور معاہدوں پر دستخط سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کی نئی راہوں کو فروغ ملے گا۔ بیلا روس، پاکستان سے ریلوے اور سڑک کے ذریعے روابط بڑھانا چاہتا ہے، اب سرحدوں سے پار تجارت میں ہی ملکی معیشت کی مضبوطی اور دو طرفہ تعلقات کا فروغ مضمر...
پاکستان میں تمام اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعے موجود ہیں اور توانائی، انفرا اسٹرکچر، ٹیلی کمیونی کیشن، مینوفیکچرنگ، منرلز، آئی سی ٹی اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری ترجیح ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اشتراک کی وسیع بنیادیں موجود ہیں اور قریبی تعاون کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ضروری جذبہ خیر سگالی بھی بدرجہ اتم موجود ہے۔
موجودہ تعاون کی صلاحیت ہمیں اپنے ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور انسانی بنیادوں پر تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے اہداف طے کرنے اور حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ بزنس ٹو بزنس فورم تجارت، صنعتی پیداوار، زراعت، صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم میں نئے مشترکہ منصوبوں کو فروغ دے گا۔ پاکستان سے ماسکو اور بیلا روس تک براہ راست فلائٹ کے آپریشن شروع کرنے پر کام ہو رہا ہے جب کہ چین، افغانستان، سینٹرل ایشیا اور بیلا روس تک تجارتی کوریڈور بھی پاکستان کی ترجیحات میں شامل...
خاص طور پر یہ بہتری صدر بیلاروس کے مئی 2015میں دورہ پاکستان سے ہوئی۔ اس دورے میں پاکستان اور بیلا روس کے درمیان کوئی دو درجن باہمی اشتراک کے معاہدوں اور مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط ہوئے تھے۔ بہرحال ایک بار پھر ملک پر مسلم لیگ ن کی حکومت ہے اور ہم بیرونی سرمایہ کاری کے لیے شہبازشریف کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔
موجودہ مسائل کا حل یہ ہے کہ ترقی پذیر ممالک اور ترقی یافتہ ممالک سرمایہ اور صنعت و حرفت میں ایک دوسرے سے مربوط ہو جائیں۔ صنعت کسی بھی ملک کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ پیداوار میں اضافہ کرتی ہے۔ ہنر مندی میں اضافہ کرتی ہے اور روزگار کے مواقع مہیا کرتی ہے۔ نتیجتاً سرمائے کی قلت اور تجارت میں عدم توازن اور افراط زر جیسے عوامل میں کمی آتی ہے۔ صنعت کے لیے سرمائے اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ تعلیم یافتہ اور ہنر مند افرادی قوت کی ضرورت ہوتی...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سعودیہ میں مقیم پاکستانی سرمایہ کار کاروبار میں اضافے کیلئے جدوجہد تیز کردیں:خالد مجیدسرمایہ کار پاکستانی ہنرمندوں اور ملکی معیشت و زرمبادلہ میں اضافے کا سبب پیدا کریں: پاکستان انویسٹرز کے نئے عہدیداروں کی حلف برداری تقریب سے خطاب
مزید پڑھ »
معیشت میں بہتری کے اشارے اور درآمداتترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہی معیشت کی قدرے بہتری کی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھ »
پاکستان کا سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پر اظہار افسوسپاکستان کا افغانستان میں دہشت گرد گروپس کی بیرونی حمایت پر تشویش کا اظہار
مزید پڑھ »
وزیراعظم شہباز شریف کی برطانیہ کے بااثر کاروباری شخصیات کو سرمایہ کاری کی دعوتملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
مزید پڑھ »
ملک میں بلاک کیے جانے والے وی پی اینز کی تحقیقات میں اہم انکشافغیر رجسٹرڈ VPNs کی بندش ملکی سالمیت کے لئے وقت کی اہم ضرورت قرار
مزید پڑھ »
نجی شعبوں کو وسعت دینے کی ضرورت ہے، وزیر خزانہآئی ٹی معیشت کی نمو میں گیم چینجر ثابت ہوگا، محمد اورنگزیب
مزید پڑھ »