ترقی کے یہ گراف اور اعداد و شمار اس وقت تک بے معنی ہیں جب تک وہ عوام کی زندگیوں میں کوئی حقیقی تبدیلی نہ لائیں۔
پچھلی بار میں نے معیشت کے اعداد و شمار کے بارے میں لکھا تھا خاص طور پر جی ڈی پی جیسے اعداد و شمارکی حقیقت پر بات کرتے ہوئے یہ سوال اٹھایا تھا کہ کیا یہ اعداد و شمار حقیقی ترقی کی عکاسی کرتے ہیں؟ آج دل چاہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج جیسے اہم ادارے پر بات کی جائے جو بظاہر ترقی کا چہرہ دکھاتا ہے لیکن اس کے پیچھے چھپے حقائق کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔
سال 2024 کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا کے ایس ای 100 انڈیکس اپنی تاریخ کی بلند ترین 118,735 پوائنٹس تک پہنچا۔ یہ سن کر کوئی بھی خوش ہو سکتا ہے کیونکہ یہ اعداد و شمار ایک کامیاب معیشت کا تاثر دیتے ہیں، لیکن جب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ پاکستان کی کل آبادی 25 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے تو یہ سوال اپنی جگہ برقرار رہتا ہے کیا یہ ترقی سب کے لیے ہے یا صرف چند افراد کے لیے؟ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی کل تعداد تقریباً 3,50,000 ہے۔ یہ تعداد 25 کروڑ کی آبادی کے تناظر میں ایک قطرے کے برابر...
یہ وہی خواب ہے جو میں نے پچھلے مضمون میں دیکھا تھا اور آج اس خواب کو ایک نئے زاویے سے بیان کر رہی ہوں۔ اگر اسٹاک مارکیٹ کی ترقی کا مطلب صرف چند لوگوں کی خوشحالی ہے تو ہمیں یہ سوچنا ہوگا کہ ہم کس سمت میں جا رہے ہیں۔ 2005 کا زلزلہ اور 2008 کے مالیاتی بحران کے دوران PSX میں بھی شدید مندی دیکھنے کو ملی۔ ان بحرانوں کے دوران سرمایہ کاروں کے لیے شدید نقصانات کا سامنا ہوا اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔ تاہم پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ان بحرانوں کے بعد اپنی اصلاحات کی اور اب یہ ادارہ تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کابینہ کمیٹی اجلاس، 5 سال سے زائد عرصے سے لاپتا افراد کے اہل خانہ کو 50 لاکھ امدادی پیکیجکمیشن کے اعداد و شمار اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے اعداد و شمار میں تضاد پایا گیا
مزید پڑھ »
سندھ میں کم عمری کی شادیوں اور چائلڈ لیبر کا حیرت انگیز سلسلہمحکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کم عمری کی شادیوں اور چائلڈ لیبر کے خوفناک واقعات سامنے آئے ہیں.
مزید پڑھ »
سندھ میں کم عمری کی شادیوں اور چائلڈ لیبر کا حیران کن تناسبمحکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کم عمری کی شادیوں اور چائلڈ لیبر کا تناسب حیران کن ہے۔
مزید پڑھ »
سندھ میں کم عمری میں شادی اور چائلڈ لیبر کا اعترافمحکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کے سروے کے مطابق سندھ میں کراچی اور حیدرآباد میں کم عمری میں شادی اور چائلڈ لیبر کا اعداد و شمار بڑھتا جا رہا ہے۔
مزید پڑھ »
نئے سال کا بلند حکومتی خواب2025 ، کے طلوع ہونے پر پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے ، مبینہ طور پر، ایک نیا اور جانفزا خواب دیکھا ہے ۔
مزید پڑھ »
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ترقی کا چہرہ یا صرف چند افراد کا فائدہ؟یہ مضمون پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی اور اس کے عوام پر پڑنے والے اثر کا جائزہ لیتا ہے۔ ہم اسٹاک مارکیٹ کی ترقی اور اس کے اعداد و شمار کا مطالعہ کرتے ہیں، لیکن ساتھ ہی یہ بھی دیکھتے ہیں کہ یہ ترقی صرف چند افراد کے لیے ہے یا سب کے لیے۔
مزید پڑھ »