ترکش ایئر لائن کے ایک طیارے میں دوران پرواز پائلٹ کی موت ہو گئی جس کی وجہ سے جہاز کو نیویارک میں ہنگامی طور پر لینڈ کروانا پڑا۔
یہ سُنتے ہی ایسا لگتا ہے کہ جیسے جہاز میں کوئی تکنیکی مسئلہ ہو گیا ہو جس کی وجہ سے ایمرجنسی لینڈنگ کی ضرورت پیش آئی لیکن ہر بار وجہ تکنیکی مسائل نہیں ہوتے بلکہ بعض اوقات کسی مسافر اور حتیٰ کہ جہاز اڑانے والے پائلٹ کی موت کے باعث بھی ایسا ہو سکتا ہے۔
ایئر لائن کے مطابق الچین پہلیون سنہ 2007 سے اُن کے ساتھ کام کر رہے تھے جبکہ رواں برس مارچ میں ہی اُن کا چیک اپ ہوا تھا اور اس دوران ان کی صحت میں کوئی مسئلہ سامنے نہیں آیا تھا۔یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں جب دوران پرواز کسی پائلٹ کی موت ہوئی ہو۔ سنہ 2015 میں امریکی ایئرلائنز کے ایک 57 سال پائلٹ فینکس سے بوسٹن جانے والی پرواز کے دوران وفات پا گئے تھے۔
فلائی دبئی سے منسلک پائلٹ سعد مسعود نے بی بی سی کو بتایا کہ ایسی صورتحال میں کاک پٹ میں موجود دوسرا پائلٹ فوری طور پر جہاز کا کنٹرول سنبھال لیتا ہے اور اے ٹی سی کو رابطہ کر کے یہ بتا دیتا ہے کہ انھیں ہنگامی لینڈنگ کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں ایئر لائنز کے عملے کو کسی بھی میڈیکل ایمرجنسی کے لیے فرسٹ ایڈ اور سی پی آر کی تربیت دی جاتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’اکثر ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے اور کئی معاملات میں اگر طبی عملہ صرف سی پی آر ہی ٹھیک سے کر دے تو مریض کی جان بچائی جا سکتی ہے۔ اس میں چند سیکنڈز اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔‘پائلٹ کی موت کی وجہ سے مسافروں کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا کیونکہ دوسرا پائلٹ فوری طور پر جہاز کا کنٹرول سنبھال لیتا ہے۔
یہ اصول بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی جانب سے طے کیا گیا ہے جو ایک ہی پرواز میں دونوں پائلٹس کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے مقرر کیا گیا۔ایوی ایشن کے موجودہ قوانین کے مطابق کمرشل طیاروں کے کاک پٹ میں ہر وقت دو پائلٹس کا ہونا ضروری ہے۔ دوران پرواز پائلٹ انتہائی مصروف ہوتا ہے کیونکہ اسے جہاز کو اڑانے کے ساتھ ساتھ، ریڈیو کال کرنا اور سارے سسٹم کو بھی سنبھالنا ہوتا ہے تاہم ٹریفک کنٹرول سے ملنے والی مدد پائلٹ کے کام کو بہت حد تک آسان بنا دیتی ہے۔تمام پائلٹس کا اس وقت ٹیسٹ کیا جاتا ہے جب وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اہل ہو جاتے ہیں کہ وہ اکیلے ایک کثیر انجن والے جہاز کو سنبھال سکتے ہیں۔دوران پرواز دو پائلٹ رکھنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ جہاز چلانے والے پائلٹ کی طبیعت بگڑ سکتی ہے تاہم فوڈ پوائزنگ کے مقابلے میں دوران پرواز موت...
’چھ سات گھنٹے کی پرواز کے بعد دوسرا سیٹ آ کر فلائٹ کا کنٹرول سنبھال لیتا ہے جبکہ پہلے والے سیٹ میں شامل پائلٹ اور ایئر لائنز کا عملہ آرام کرتا ہے۔‘پائلٹ کے بغیر کسی جہاز کی لیڈنگ ممکن نہیں لیکن سنہ 1960 سے ایئر لائنز کو ’آٹو لینڈ‘ نامی ایک سسٹم دستیاب ہوتا ہے تاہم اس سسٹم کو بھی ہدایات دینا پڑتی ہیں کہ اس نے کیا کرنا ہے؟ کہاں جانا ہے؟ اوپر، نیچے، دائیں یا بائیں؟ آپ کو اس بارے میں ہدایات دینا پڑتی...
پائلٹ، موت، پرواز، طیارہ، ہنگامی لینڈنگ
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ڈھاکا سے باکو کی پرواز میں فنی خرابی، طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگاجازت ملنے پر پائلٹ نے کارگو پرواز کو ری روٹ کیا اور سکھر کے قریب سے طیارے کو کراچی کی طرف موڑ دیا
مزید پڑھ »
پرواز کے دوران پائلٹ شوہر کو ہارٹ اٹیک، اہلیہ نے حاضر دماغی سے جہاز لینڈ کردیااہلیہ ایک رئیل اسٹیٹ ایجنٹ، ذاتی ٹرینر اور ٹرائیتھلیٹ ہیں
مزید پڑھ »
دوران سفر مسافر کے کھانے میں زندہ چوہا، جہاز کی ہنگامی لینڈنگ: چوہا جہاز کے لیے کیوں خطرناک ہے؟سکینڈینیوین ائئرلائنز (ایس اے ایس) کا کہنا ہے کہ اس کے ایک جہاز کو بدھ کو اس وقت ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جب دوران پرواز ایک مسافر کے کھانے سے زندہ چوہا نکل آیا۔
مزید پڑھ »
پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی، جارحیت کی کوشش ناکامباڑ کی مرمت کے دوران افغان فورسز نے پاکستانی چیک پوسٹس پر فائرنگ کی ، سیکورٹی ذرائع
مزید پڑھ »
کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز کی ایمرجنسی لینڈنگ، مسافروں کو سلائیڈز کے ذریعے نکالا گیاائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہےکہ جہاز کی لینڈنگ سے قبل فائربریگیڈ اور ایمبولینس کو بھی طلب کرلیا گیا تھا
مزید پڑھ »
ہوائی جہاز کا سفر آرام دہ بنانے کیلئے کونسی سیٹ کا انتخاب کریں؟ایک بار پوری پرواز کے دوران ایک مسافر کی لات پیچھے کرسی پر بار بار لگتی رہی اور میں برداشت کرتا رہا
مزید پڑھ »