ایف آئی اے چالان کے مطابق عمران خان نے 58 تحائف اور باکسز کو توشہ خانہ سے حاصل کیا
چالان میں کہا گیا ہےکہ توشہ خانہ تحائف میں بلغاری جیولری سیٹ بھی شامل ہے جس کی اصل مالیت نہ لگائی جاسکی،فوٹو: فائل
ایف آئی اےکی جانب سے جمع کرائےگئے چالان کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ نے دورہ سعودی عرب میں حاصل تحائف توشہ خانہ میں جمع نہیں کرائے، بانی پی ٹی آئی نے مئی 2021 میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ چالان میں کہا گیا ہےکہ توشہ خانہ تحائف میں بلغاری جیولری سیٹ بھی شامل ہے جس کی اصل مالیت نہ لگائی جاسکی، تحائف کی مکمل تفصیلات توشہ خانہ میں جمع نہیں کروائی گئیں، بلغاری جیولری سیٹ وزیراعظم کی اہلیہ کو ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دیا گیا تھا، بلغاری سیٹ میں ایک عدد بریسلٹ، انگوٹھی، جھمکے اور نیکلس شامل تھا۔
خیال رہے کہ توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کی ہے۔ توشہ خانہ 2 کیس کی آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ترک صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ: غزہ میں حملوں، انسانی حقوق کی پامالیاں روکنے پر زورترک صدارتی دفتر کے مطابق ٹیلیفون پر بات چیت میں صدر اردوان نے سعودی ولی عہد سے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھ »
بنوں میں سرکاری اراضی پر مبینہ قبضے کا کیس، جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ جاریاسلام آباد کی عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے 5 اگست 2023 کو توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی
مزید پڑھ »
بالی وڈ کے امیر ترین کنوارے ’سلمان خان‘ کتنی دولت اور جائیداد کے مالک ہیں؟فوربز انڈیا کی ایک رپورٹ میں سلمان خان کو 2017 اور 2018 میں سب سے امیر ترین بالی وڈ اداکار کے طور پر شامل کیا گیا تھا
مزید پڑھ »
قتل کے مقدمے میں نامزد شکیب الحسن کیا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے؟بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ کے اہم بیان سامنے آگیا
مزید پڑھ »
روہت شیٹھی نے ریلیز سے قبل ' سنگھم اگین' کا کلائمکس بدل ڈالافلم کے اضافی مناظر میں 500 لوگوں کا مجمع شامل کیا گیا ہے، رپورٹ
مزید پڑھ »
قتل کیس: شکیب پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کھیلیں گے یا وطن جائیں گے؟ بی سی بی نے واضح کردیابنگلا دیش کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ قتل کے کیس میں نامزد ہونے پر شکیب الحسن پر پابندی لگائی جائے
مزید پڑھ »