جاوید بٹ کے قتل پر گھر دینے کا وعدہ ہوا، ملزمان نے ریکی کیسے کی؟ تفتیش میں مزید انکشافات

پاکستان خبریں خبریں

جاوید بٹ کے قتل پر گھر دینے کا وعدہ ہوا، ملزمان نے ریکی کیسے کی؟ تفتیش میں مزید انکشافات
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 60 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 53%

ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ جاوید بٹ کو قتل کرنے کے لیے منصوبہ بندی ڈھائی ماہ قبل کی: پولیس

/ فائل فوٹو

لاہور میں تاجر طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث شوٹرز نے دوران تفتیش مزید انکشافات کیے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ جاوید بٹ کو قتل کرنے کے لیے منصوبہ بندی ڈھائی ماہ قبل کی، ملاقات مصعب کے شاہ عالمی میں واقع ڈیرے پرہوئی تھی جہاں جاوید بٹ کوقتل کرنے پر 5،5 لاکھ روپےاور 5،5 مرلے کا گھر دینے کا وعدہ کیاگیا۔

پولیس کے مطابق دونوں شوٹرز الیاس اور اظہر کچھ مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں، مصعب سے شوٹرزکی ملاقات قابل اعتماد ملازم عارف نےکرائی تھی، ملاقات میں مصعب، عارف، اظہر اور الیاس شامل تھے جب کہ قتل کے وقت عارف پہلے سے موقع واردات پربھی موجود تھا۔لاہور میں امیر بالاج قتل کے نامزد ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی جاوید بٹ دن دیہاڑے قتل

ملزمان نے انکشاف کیا کہ جاویدبٹ کو قتل کرنے سے پہلے ریکی کے لیے رکشےکا استعمال کرتے رہے، 15روز تک جاوید بٹ کےگھر کے باہرگلی میں سواریوں کے انتظار میں کھڑے ہوکر ریکی کی۔پولیس کے مطابق جاوید بٹ کو 2 ستمبر کو قتل کیا گیا اور قتل سے پہلے 28 اگست کو مصعب دبئی فرار ہوگیا تھا۔رواں ماہ کے آغاز میں لاہور میں امیر بالاج ٹیپو قتل کے نامزد ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے کینال روڈ پر قتل کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو خیبرپختونخوا سے گرفتار کیا...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان خیبرپختونخوا سے گرفتارطیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان خیبرپختونخوا سے گرفتارامیر بالاج ٹیپو قتل کے نامزد ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے کینال روڈ پر قتل کر دیا تھا
مزید پڑھ »

'شوہر روز نہیں نہاتا'، دلہن نے شادی کے 40 روز بعد ہی طلاق کا مطالبہ کردیا'شوہر روز نہیں نہاتا'، دلہن نے شادی کے 40 روز بعد ہی طلاق کا مطالبہ کردیاخاتون نے طلاق کی درخواست دینے کے بعد اپنے والدین کے گھر جانے کا فیصلہ کیا
مزید پڑھ »

لاہور میں امیر بالاج قتل کے نامزد ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی جاوید بٹ دن دیہاڑے قتللاہور میں امیر بالاج قتل کے نامزد ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی جاوید بٹ دن دیہاڑے قتلجاوید بٹ، طیفی بٹ کے مقدمات کی پیروی کرتے تھے، حملے میں جاوید بٹ کی اہلیہ زخمی ہوئیں: پولیس
مزید پڑھ »

بھارت: غیر اخلاقی ویڈیوز لیک کرنے پر لڑکی نے بوائے فرینڈ کو قتل کر دیا، لاش ٹکڑے کر کے پھینک دیبھارت: غیر اخلاقی ویڈیوز لیک کرنے پر لڑکی نے بوائے فرینڈ کو قتل کر دیا، لاش ٹکڑے کر کے پھینک دیلالیتھا نے جے پرکاش کو اپنے گھر والوں کی مدد سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا اور اس کی لاش تھیلے میں پیک کر کے پھینک دی
مزید پڑھ »

اپوزیشن جماعتوں کی آئینی عدالت کی مشروط حمایت، جے یو آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالفتاپوزیشن جماعتوں کی آئینی عدالت کی مشروط حمایت، جے یو آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالفتججز کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر حکومت کا ساتھ نہیں دے سکتے، فضل الرحمان نے بل پر مزید مشاورت کرنے کی تجویز
مزید پڑھ »

حافظ آباد: 20 ملزمان کی اوورسیز پاکستانی کے گھر پر لوٹ مار، گھر جلاکر کرین سے گرادیاحافظ آباد: 20 ملزمان کی اوورسیز پاکستانی کے گھر پر لوٹ مار، گھر جلاکر کرین سے گرادیاملزمان نے 29 اگست کوگھر پر حملہ کیا ، ملزمان نے 10 لاکھ روپے، 20 تولہ زیورات لوٹ کر ایک کینال پر تعمیر پختہ گھر میں پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی: پولیس
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-25 10:27:49