جاپان کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق کمپنیوں کی جانب سے گاڑیوں کی سرٹیفیکیشن کے لیے جمع کروائے گئے ڈیٹا میں جعلسازی پائی گئی.
ٹوکیو: دنیا بھر میں معروف گاڑیاں بنانے والی بڑی کار ساز کمپنیوں کے خلاف گاڑیوں کے سیفٹی ٹیسٹ میں جعلسازی کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
جاپان کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق کمپنیوں کی جانب سے گاڑیوں کی سرٹیفیکیشن کے لیے جمع کروائے گئے ڈیٹا میں جعلسازی پائی گئی جس کے بعد وزارت ٹرانسپورٹ نے ٹویوٹا، مزدا اور یاماہا کو کچھ گاڑیوں کی شپمنٹ روکنے کا حکم دیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ٹويوٹا کی ذیلی کمپنی ڈائیہاٹسو پر جعلسازی کے الزامات عائد ہوئے تھے۔ چھوٹی گاڑیاں بنانے کے لیے مشہور اس کمپنی نے 1980 کی دہائی کے آخر سے گاڑیوں کے مختلف ٹیسٹوں میں وسیع پیمانے پر ہیرا پھیری کا اعتراف کیا، ان ٹیسٹ میں انجن اور حادثے کی صورت میں گاڑی کی کارکردگی سے متعلق ٹیسٹ بھی شامل تھے۔
اس کے ساتھ ہی وزارت ٹرانسپورٹ نے دیگر کمپنیوں کو بھی حکم دیا کہ وہ پچھلے 10 برسوں کے دوران کیے جانے والے گاڑیوں کے ٹیسٹ کے نتائج کا جائزہ لیں اور گاڑیوں کی سرٹیفیکیشن سے متعلق کسی بھی خلاف ورزی کو رپورٹ کریں، مجموعی طور پر 85 کمپنیوں کو اس پر عمل کرنے کا حکم دیا گیا، جن میں ٹويوٹا بھی شامل تھی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
گاڑیوں کے سیفٹی ٹیسٹ میں جعلسازی پر جاپان میں سوزوکی، ہنڈا اور ٹویوٹا زیرِ عتابگاڑیوں کے سیفٹی ٹیسٹ سے جڑے ایک سکینڈل نے اس وقت جاپان کی آٹو انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ یہ معاملہ اس حد تک سنگین ہے کہ دنیا میں گاڑیوں کی سب سے بڑی کمپنی ٹویوٹا کے سربراہ نے سرِ عام اپنا سر جھکا کر دنیا سے معافی مانگی ہے۔
مزید پڑھ »
جاپانی کار ساز کمپنیوں ٹیوٹا، ہونڈا اور سوزوکی نے اپنی گاڑی میں بڑی خامیوں ...ٹوکیو (ڈیلی پاکستان آن لائن )جاپانی کار ساز کمپنیز ٹویوٹا، ہونڈا، مزدا، سوزوکی اور یاماہا نے اپنی گاڑیوں کے سرٹیفیکیشن کے عمل میں بے ضابطگیوں کا اعتراف کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاپانی کار ساز کمپنیوں میں سیفٹی ٹیسٹ سکینڈل کا خلاصہ اس وقت ہوا جب جاپان کی ٹرانسپورٹ منسٹری کی جانب سے چند ماڈلز کی سرٹیفکیشن کے عمل میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا جس کے...
مزید پڑھ »
جسٹس بابر کیخلاف مہم کیس؛ وزارت دفاع کی رپورٹ مسترد، دوبارہ جمع کرانے کا حکمجسٹس بابر کے خلاف مہم کا آغاز کرنے والے لوگوں کے خلاف تحقیقات کا بھی حکم
مزید پڑھ »
غزہ: 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں سے مزید 82 فلسطینی شہیداسرائیلی ٹینکوں، بلڈوزروں اور بکتربند گاڑیوں نے جبالیہ میں بےگھرافراد کے مراکز کا بھی محاصرہ کرلیا
مزید پڑھ »
کانز فلم فیسٹیول میں ایشوریا رائے بچن کی انٹریفرانس کے شہر کان میں 77ویں کانز فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے
مزید پڑھ »
ٹی 20 ورلڈ کپ: کس میں کتنا ہے دم؟ ٹیم سری لنکاآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں سابق عالمی چیمپئن سری لنکا آج جنوبی افریقہ کے خلاف نیویارک میں اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔
مزید پڑھ »