گاڑیوں کے سیفٹی ٹیسٹ سے جڑے ایک سکینڈل نے اس وقت جاپان کی آٹو انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ یہ معاملہ اس حد تک سنگین ہے کہ دنیا میں گاڑیوں کی سب سے بڑی کمپنی ٹویوٹا کے سربراہ نے سرِ عام اپنا سر جھکا کر دنیا سے معافی مانگی ہے۔
سوزوکی، ہنڈا اور ٹویوٹا سمیت مختلف جاپانی کار کمپنیوں پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنی گاڑیوں کے کئی ماڈلز کی وسیع پیمانے پر پروڈکشن سے قبل سرٹیفیکیشن کے حصول کے لیے پرفارمنس سیفٹی ٹیسٹ کا جعلی ڈیٹا ظاہر کیا۔
ٹویوٹا کے چیئرمین اکیو ٹویوڈا نے کچھ سیکنڈوں کے لیے اپنا سر جھکایا اور صارفین سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے سرٹیفیکیشن کے طریقہ کار کو نظر انداز کیا اور حفاظتی اقدامات پر عمل کیے بغیر گاڑیوں کی وسیع پیمانے پر پروڈکشن کی۔‘ ادھر ٹویوٹا کمپنی نے اپنے تین ماڈل – کرولا فیلڈر، کرولا ایکزیو اور یارس کراس – کی پروڈکشن روک دی ہے تاہم کمپنی کے مطابق اس سے غیر ملکی پروڈکشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ مزڈا کو بھی اپنے پلانٹس میں مزڈا ٹو نامی کار کے ماڈلز کی پروڈکش روکنا پڑی ہے۔
ہنڈا کا کہنا ہے کہ اس نے آٹھ برسوں کے دوران ماضی کی درجنوں کاروں کے نوائیز اور آؤٹ پُٹ ٹیسٹ رزلٹ میں غلط بیانی کی۔ جاپان کی دوسری سب سے بڑی کار کمپنی مزڈا کے شیئرز کی قدر اسی عرصے میں 7.7 فیصد گِری جس سے اسے 80 ارب ین کا نقصان ہوا۔ نواز شریف اور نریندر مودی کا دوستی اور تلخی کا تعلق: کیا پیغامات کا تبادلہ بات چیت کی جانب پیشرفت ہے؟
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جاپانی کار ساز کمپنیوں ٹیوٹا، ہونڈا اور سوزوکی نے اپنی گاڑی میں بڑی خامیوں ...ٹوکیو (ڈیلی پاکستان آن لائن )جاپانی کار ساز کمپنیز ٹویوٹا، ہونڈا، مزدا، سوزوکی اور یاماہا نے اپنی گاڑیوں کے سرٹیفیکیشن کے عمل میں بے ضابطگیوں کا اعتراف کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاپانی کار ساز کمپنیوں میں سیفٹی ٹیسٹ سکینڈل کا خلاصہ اس وقت ہوا جب جاپان کی ٹرانسپورٹ منسٹری کی جانب سے چند ماڈلز کی سرٹیفکیشن کے عمل میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا جس کے...
مزید پڑھ »
غزہ: 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں سے مزید 82 فلسطینی شہیداسرائیلی ٹینکوں، بلڈوزروں اور بکتربند گاڑیوں نے جبالیہ میں بےگھرافراد کے مراکز کا بھی محاصرہ کرلیا
مزید پڑھ »
ہوسکتا ہے راکھی رحم کے کینسر میں مبتلا ہوں: سابق شوہرراکھی کو پیٹ اور معدے میں درد کی شکایات پر اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں ان کے کئی ٹیسٹ کیے گئے: رتیش سنگھ
مزید پڑھ »
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: کینیڈا نے آئرلینڈ کو 12 رنز سے شکست دیدیکینیڈا کے 138 رنز کے ہدف کے جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 125 رنز بناسکی اور ایونٹ میں دوسری ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھ »
مدینہ منورہ میں عازمین حج کیلئے اسمارٹ روبوٹ سروس کا آغازعازمین کی سیفٹی اور آگاہی کے لیے دنیا کی 96 سے زیادہ زبانوں میں تعلیمی پیغامات اور صحت سے متعلق مشورے دینا اور انہیں براڈ کاسٹ کرنا ہے۔
مزید پڑھ »
وزیراعظم کی چینی صدر سے طویل ملاقات، سی پیک کی اپ گریڈیشن پر اتفاقصدرشی جن پنگ نے وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کیا اور عشائیے میں بھی باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کا ایک اور دور ہوا
مزید پڑھ »