جعلی اسناد پر نوکریاں لینے والوں کو ریلیف نہیں مل سکتا، سپریم کورٹ پڑھیے journalist_zul کی رپورٹ
سپریم کورٹ میں او جی ڈی سی ایل ميں جعلی اسناد پر نوکرياں حاصل کرنے والے ملازمين کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس گلزار احمد نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے واضح کیا کہ جعلی ڈگری پر کوئی نوکری حاصل نہیں کرسکتا، اِن کو کوئی ریلیف بھی نہیں دے سکتے، پتہ نہیں یہ دفتروں میں بیٹھ کر کون سا کالا کام کرتے ہیں، ہم نے فیصلہ قانون کے مطابق کرنا ہے۔
سپریم کورٹ نے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے ملازمین کی جعلی ڈگریوں پر نوکریاں حاصل کرنے سے متعلق کیس میں دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ جعلی ڈگريوں والے سرکاری ملازمت کا خواب ديکھنا چھوڑ ديں، کسی کو سرکاری نوکری ملے گی نہ کوئی ترقی۔ ملازمین کے وکيل نے مؤقف اپنايا کہ ملازمین کو 29 سال بعد یہ کہہ کر فارغ کیا گیا کہ ان کا میٹرک سرٹيفکيٹ جعلی تها۔ جسٹس گلزار احمد نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ريمارکس دیئے کہ کیا جعلی ڈگری پر نوکری لیگل قرار دے دیں؟، کس قانون کے تحت ان کی بھرتی ہوئی ؟، جعلی ڈگری پر کبهی بهی کوئی نوکری حاصل نہیں کرسکتا۔
جسٹس گلزار نے کہا جعلی ڈگری والوں کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتے، جنہوں نے جعلی ڈگری پر نوکری یا ترقی لی وہ دونوں برابر ہیں، یہ دفتروں میں بیٹھ کر پتہ نہیں کیا کالا کام کرتے ہیں، ہم نے قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔ عدالت نے او جی ڈی سی ایل ملازمین کی جانب سے درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردیں، 32 ملازمین نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کيخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تها۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جعلی ڈگریوں سے متعلق کیس،درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر خارجاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے او جی ڈی سی ایل ملازمین کی جعلی
مزید پڑھ »
عالمی میڈیا رہنماؤں کا جعلی خبروں سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کرنیکا اعادہعالمی میڈیا رہنماؤں کا جعلی خبروں سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کرنیکا اعادہ تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
بیٹے کی پریشانی سے بچنے کے لیے ماں نے جعلی سر بنوالیا
مزید پڑھ »
حویلیاں موٹر وے کا جعلی افتتاح قبول نہیں، اورنگزیب نلوٹھاحویلیاں موٹر وے کا جعلی افتتاح قبول نہیں، اورنگزیب نلوٹھا تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
اب نہ امپائر کی انگلی اور نہ جعلی تبدیلی چلے گی، بلاول بھٹو زرداری - ایکسپریس اردواب صرف اور صرف عوام کی مرضی چلے گی، چیئرمین پیپلز پارٹی
مزید پڑھ »
جعلی اکائونٹس کے سندھ روشن پروگرام میں نیب راولپنڈی کی ایک اور کامیابی،ندیم یونس سے 6 کروڑ42 لاکھ روپے کی ریکوری کرلیاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی اکائونٹس کے سندھ روشن پروگرام میں نیب راولپنڈی نے
مزید پڑھ »