پولیس کا کام قانون کی عملداری اور امن و امان کا قیام ہے، آئی جی پنجاب تفصیلات جانئے: DailyJang
پنجاب میں پی ٹی آئی دور کے پانچویں آئی جی پولیس ڈاکٹر شعیب دستگیر نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد کہا ہے کہ جو کام کرے گا وہی رہے گا، پولیس کا کام قانون کی عملداری اور امن و امان کا قیام ہے ۔
نئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر شعیب دستگیر عہدے کا چارج سنبھالنے کے لیے سینٹرل پولیس آفس پہنچے تو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر شعیب دستگیر نے کہا کہ شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، پولیس میں جزا اور سزا کا نظام طاقتور ہونا چاہیے، عوام کی خدمت نصب العین ہے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ دہشت گردی اور جرائم جیسے چیلنجز درپیش ہیں، میڈیا پولیس کی خامیاں ضرور دکھائے، لیکن بلا وجہ تنقید نہ کرے، ریاست مدینہ کا سفر ایک دن یا دو ماہ میں طے نہیں ہوسکتا ۔ نئےآئی جی پنجاب نے کہا کہ ان کا کام جرائم پرقابو پانا ہے، اگر لاہور میں جرائم بڑھے ہیں تو وہ اسے ٹھیک کرکے بہتری لائیں گے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چیف سیکرٹری کے بعد آئی جی پنجاب بھی تبدیل ، شعیب دستگیر نئے آئی جی پنجاب تعیناتاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف سیکرٹری کے بعد آئی جی پنجاب بھی تبدیل، شعیب دستگیر
مزید پڑھ »
پنجاب میں انتظامی تبدیلیاں: آئی جی، چیف سیکریٹری کے تبادلے - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
پنجاب میں انتظامی تبدیلیاں: آئی جی اور چیف سیکریٹری کے تبادلے - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
پنجاب میں تبدیلیاں شروع، ریٹائرڈ میجر چیف سیکرٹری، شعیب دستگیر آئی جی مقررپنجاب میں تبدیلیاں شروع، ریٹائرڈ میجر چیف سیکرٹری، شعیب دستگیر آئی جی مقرر ويڈيو لنک: DailyJang
مزید پڑھ »
شعیب دستگیر آئی جی پنجاب تعینات، نوٹی فکیشن جاری - ایکسپریس اردوسابق آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت
مزید پڑھ »