عمران خان کی حکومت گرانے کے بعد حکمرانوں کی توجہ صرف پی ٹی آئی پر ہے، انہوں نے سارا زور ہم پر دیا، وزیر اعلیٰ کے پی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت سازش سے گرانے کے بعد حکمرانوں کی توجہ صرف پی ٹی آئی پر، یہ دہشتگردی کو روکنے کے لیے پالیسی نہیں بنا رہے، ان کو پراہ ہی نہیں ہے۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے ٹی او ارز بنائے ہیں، ارباب نیاز اسٹیڈیم سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو غلط معلومات فراہم کی گئی ہے، میں تو حیران ہوں وفاق ہم پر سیاسی مقدمات بنا رہا ہے، ہمارے حق کے پیسے نہیں دیں رہے، وفاق ہم پر کیسز بنا رہا ہے، امن و امان صورتحال پر توجہ نہیں دیں رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قرضوں پر قرضے لئے جا رہے ہیں ان کی کیا کارکردگی ہے، پنجاب اشتہارات دے رہا ہے، کارکردگی کچھ نہیں، میں بھی ویڈیوز بنانا شروع کردوں تو اس سے کیا کارکردگی ظاہر ہوگی۔ وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت سازش سے گرانے کے بعد ان کی توجہ پی ٹی آئی پر ہے صرف، انہوں نے سارا زور ہم پر دیا، دہشتگردی نے دوبارا سر اٹھا دیا، یہ دہشتگردی کو روکنے کے لیے پالیسی نہیں بنا رہے، ان کو پراہ ہی نہیں ہے۔ کرم میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے کام کرہے ہیں، کرم میں جن لوگوں نے حملہ کیا انکو چھوڑا نہیں جائے گا، ان کو دہشتگردوں کی طرح مارا جائے گا۔Mar 03, 2025 08:08 AMبنوں حملہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کی بروقت کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو شاباشجانوروں کے حقوق کیلیے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عمران بشریٰ ملاقات، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت درخواست دائرکیس پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کی
مزید پڑھ »
سندھ حکومت نے ڈمپرز کے داخلے پر پابندی عائد کر دیشہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کو روکنے کے لیے سندھ حکومت نے شہر کی سڑکوں پر ڈمپرز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
مزید پڑھ »
ارباب نیاز اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی پر گورنر کے پی کی سخت تنقیدسانحہ 9مئی کے مرکزی کردار کے نام پر اسٹیڈیم کا نام رکھنا ریاست دشمن قوتوں کو تقویت دینا ہے، فیصل کریم کنڈی
مزید پڑھ »
حقوق کیلئے آخری حد تک جائیں گے، گولی چلائی گئی تو نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے، وزیر اعلیٰ کے پیہم نے آئین پر عملدرآمد نہ کر کے ملک کو توڑا، ہم نے اس سے کوئی سبق نہیں سیکھا، علی امین گنڈاپور کا تقریب سے خطاب
مزید پڑھ »
کرم کے لیے ایمرجنسی ادویات کی کھیپ روانہ، ہیلی کاپٹر سروس بھی جاریلوگ آج بھی وفاق کی جانب دیکھ رہے ہیں، مگر وفاق سے کوئی ادویات یا فنڈز فراہم نہیں کیے گئے، مشیر صحت
مزید پڑھ »
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین ایک بار پھر متحرکصوبائی صدر سید حبیب علی شاہ کی نگرانی میں تنظیم سازی کے لیے کمیٹی تشکیل
مزید پڑھ »