وزیراعظم ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسرکو ایف بی آر چیئرمین تعینات کرناچاہتے ہیں مگر ایف بی آر افسران مزاحمت کررہے ہیں، ذرائع
/ فائل فوٹو
اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو امجد زبیر کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے بعد حکومت اب تک نئے چیئرمین کے لیے کوئی نام فائنل نہ کرسکی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نئےچیئرمین کی تعیناتی کے لیے کوئی فیصلہ نہیں کرپارہی، وزیراعظم نجی شعبے کے متعدد افراد سے ملاقات کرچکے ہیں اور نجی شعبے سے چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا معاملہ آگے نہیں بڑھ سکا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسرکو ایف بی آر چیئرمین تعینات کرناچاہتے ہیں مگر پی اے ایس افسر کو تعینات کرنے پر ایف بی آر افسران مزاحمت کررہے ہیں جب کہ وزیراعظم کو ایف بی آر سروس کے گریڈ 21 اور 22 کے افسران کی فہرست بھی فراہم کردی گئی ہے۔گریڈ 21 کے ان لینڈ ریونیو سروس کے افسر امجد زبیرنے اگلے سال 25 فروری کو ریٹائر ہونا تھا تاہم انہوں نے حکومت کو تحریری مراسلہ بھجوادیا ہے
دوسری جانب سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے امجد زبیر کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست کا نوٹس لیا اور قائمہ کمیٹی کاکہنا ہے کہ وہ چیئرمین ایف بی آر کی ریٹائرمنٹ کے اصل حقائق جاننا چاہتی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
استعفیٰ دے دوں گا مگر دباؤ میں نہیں آؤں گا: وزیراعظمکوئی سفارش قبول نہیں، کوئی ذاتی پسند ناپسند بھی نہیں، قومی مفاد سب سے اوپر ہے، کوئی غلطی ہے تو درست کرینگے: شہباز شریف کا ایف بی آر افسران سے خطاب
مزید پڑھ »
25 کروڑ عوام کو حق ملے بغیر دھرنا ختم نہیں ہوگا، امیر جماعت اسلامیعوام کو ریلیف دینا ہوگا ٹالنے کے لیے کوئی بات نہ کرے، حافظ نعیم الرحمن
مزید پڑھ »
پرچون فروشوں سے ماہانہ 100 سے 10 ہزار روپے تک ٹیکس لینے کا فیصلہایف بی آر نے فکسڈ ریٹیلر اسکیم کا دائرہ 6 سے 42 شہروں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے
مزید پڑھ »
2026 کے ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کے بائیکاٹ کی خبریں، بھارت کا ردعمل آگیابی سی سی آئی چیپمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا سفر کرنے کے لیے حکومت کی منظوری کا انتظار کر رہا ہے: راجیو شکلا
مزید پڑھ »
پیرس اولمپکس میں میڈل ٹیبل پر چین سرفہرستپاکستان اب تک کوئی میڈل جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکا
مزید پڑھ »
خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی اور خاتون ملزمہ کا بیان سامنے آگیاڈرامہ نگار نے کہا کہ خاتون نے ملاقات کے لیے کہا اور اپنی لوکیشن بھی بھجوادی: ایف آئی آر کا متن
مزید پڑھ »