ڈیلوری بوائے کی خاتون سے نازیبا حرکت مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
دبئی: عدالت نے خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے ڈیلوری بوائے کو 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔
اماراتی میڈیا کے مطابق 34 سالہ برطانوی خاتون نے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر آن لائن بائی سائیکل خریدی جو تحفے میں دینی تھی۔ شپمنٹ ڈیلور کرنے والا شخص بائی سائیکل لے کر پہنچا تو خاتون سے بدتمیزی کرنے لگا، مدعیہ کے بقول ڈیلوری بوائے کی نازیبا حرکت سے وہ خوفزدہ ہوگئی اور بائی سائیکل لینے سے انکار کردیا۔خاتون کا کہنا ہے کہ ڈیلوری بوائے کی جانب سے مسلسل دروازہ کھٹکھٹانے اور اصرار کے بعد دروازہ کھولا تو اس نے دوبارہ بدتمیزی کی جس پر وہ فوراً دروازہ بند کر کے اندر آگئی۔
15 منٹ بعد ڈیلوری بوائے نے واٹس ایپ پیغام بھیج کر معافی مانگی اور ساتھ ہی دوستی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، تھوڑی دیر بعد ملزم نے میسیج ڈیلیٹ کردیا تاہم تب تک اسکرین شارٹ بطور ثبوت محفوظ کر لیا اور پولیس کو واقعے کی رپورٹ کردی۔ خاتون کی شکایت پر پولیس نے تفتیش کی اور عدالت نے تمام تر ثبوتوں کے بعد ملزم کو 6 ماہ قید کی سزا سنا دی اور اسے سزا ختم ہونے کے بعد ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
طلاق کے 35سال بعد 95سالہ خاتون کا جہیز کی واپسی کا دعویٰ، حیران کن خبرآگئیلاہور(نامہ نگار)فیملی کورٹ میں ضعیف العمر100سالہ شخص اسماعیل کے خلاف 95سالہ معمر خاتون
مزید پڑھ »
صدر اردوغان کے کشمیر پر بیان پر انڈیا کی مذمتانڈیا نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے کشمیر سے متعلق بیان کو انڈیا کے اندرونی معاملے میں مداخلت سے تعبیر کرتے ہوئے دلی میں ترکی کے سفیر سے اس بیان پر اپنی سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھ »
نعیم الحق کی وفات پر سیاسی رہنماؤں کے تعزیتی پیغاماتلاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما نعیم الحق 70 سال کی عمر انتقال کر گئے ہیں، ان کے انتقال پر پی ٹی آئی رہنما اور سیاسی قائدین نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھ »
شعیب ملک کی بچّے کے ساتھ موٹر سائیکل پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی آمدلیکن موٹر سائیکل کون چلارہا تھا۔۔۔؟ دیکھ کر سیکیورٹی اہلکار بھی ہنس پڑے۔۔۔ ویڈیو وائرل۔۔۔ دلچسپ ویڈیو دیکھیں: AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »