لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما نعیم الحق 70 سال کی عمر انتقال کر گئے ہیں، ان کے انتقال پر پی ٹی آئی رہنما اور سیاسی قائدین نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
عمران خان کے قریب سمجھے جانے والے نعیم الحق تحریک انصاف کے بانی ارکان میں سے تھے اور وہ جنوری 2018ء سے خون کے سرطان میں مبتلا تھا۔ وہ کراچی کی نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ انتقال کرگئے۔Am devastated by one of my oldest friend Naeem s passing. He was one of the 10 founding mbrs of PTI & by far the most loyal. In 23 yrs of PTI s trials & tribulations, he stood by me. He was always there for support whenever we were at our lowest ebb.
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف نے نعیم الحق کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نعیم الحق کی وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا۔ نعیم الحق کے اہل خانہ اور تحریک انصاف کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق عمران خان کے دکھ، سکھ کے ساتھی رہے، نعیم الحق کینسر جیسے موذی مرض کے ہاتھوں شکست کھاگئے۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ نعیم الحق کینسر جیسے موذی مرض سے بہادری سے لڑے، تحریک انصاف کے بانی رہنما کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کی جمہوریت کے لیے قربانیاں قابل ستائش ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عمران خان کے سچے ساتھی نعیم الحق کی سوانح - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نعیم الحق کی طبیعت بگڑ گئیکراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما نعیم الحق کی طبیعت بگڑ گئی۔
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نعیم الحق انتقال کر گئےکراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی امور نعیم الحق انتقال کر گئے۔
مزید پڑھ »
تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق انتقال کر گئے - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
تحریک انصاف کے بانی رہنما نعیم الحق انتقال کر گئے - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق انتقال کر گئے - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »