دنیا کے طویل عمر شخص نے لمبی زندگی کا راز بتا دیا ARYNewsUrdu
ٹوکیو: جاپان کے 113 سالہ معمر شخص کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کا بزرگ ترین شخص قرار دے دیا۔
دنیا کے معمر ترین شخص کا اعزاز حاصل کرنے والے ’چتی تسو واتانبے‘ 1907 کو شمالی جاپان کے علاقے نگاتا میں پیدا ہوئے، وہ 6 بچوں کے والد ہیں اور اُن کے تمام بچے حیات ہیں۔ گنیز بک آف ورلڈریکارڈ کی جانب سے انہیں تین روز قبل دنیا کا معمر ترین شخص قرار دیا گیا اور گنیز کی ٹیم نے انہیں سرٹیفیکٹ بھی دیا۔ رپورٹ کے مطابق چتی تسو دنیا کے معمر ترین انسان کا لقب پانے والی خاتون سے صرف چار سال چھوٹے ہیں، کیونکہ جاپان سے تعلق رکھنے والی کین تنا کی عمر 117 برس تھی، وہ چند دن قبل جہانِ فانی سے کوچ کر گئی۔رپورٹ کے مطابق چتی تسو نے ایگریکلچرل اسکول سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی اور پھر وہ تائیوان منتقل ہوگئے تھے، انہوں نے بون سائی کے کام کا انتخاب کیا اور کھاد کی کاشت کے مختلف پروجیکٹس پر کام کرتے رہے۔
چتی تسو دوسری جنگ عظیم ختم ہونے کے بعد 18 سال بعد تائیوان سے جاپان واپس لوٹے جہاں حکومت نے انہیں محکمۂ زراعت میں سرکاری ملازمت فراہم کی۔چتی تسو واتانبے نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اعزاز ملنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور لمبی زندگی کا راز بیان کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ ’ہمیشہ مسکراتے رہیں اور کبھی غصہ مت کریں‘۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
خیبر پختونخوا حکومت کا منشیات کے عادی افراد کا سروے کرنے کا فیصلہپشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں منشیات کے عادی افراد کا سروے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہری کہتے ہیں نوجوان نسل کو بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھ »
برطانیہ میں پاکستانی نژاد شخص کے 10.5 ملین پاؤنڈ کے اثاثے منجمدلیڈز: برطانیہ میں نیشنل کرائم ایجنسی نے غیر ظاہر شدہ اثاثوں کے نئے قانون کے تحت کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی نژاد شخص کے 10.5 ملین پاؤنڈ کے اثاثے منجمد کردیے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق نیشنل کرائم ایجنسی نے پاکستانی نژاد شخص کے غیر ظاہر شدہ اثاثے منجمد
مزید پڑھ »
کروناوائرس کے خلاف جدوجہدچین کے نظام اورنظم ونسق کی اہلیت کا ایک بڑاامتحانچین کے صدر شی جن پنگ ن کہا ہےکہ کروناوائرس کے وبائی مرض کے خلاف حالیہ جدوجہدچین کے نظام اورنظم ونسق کی اہلیت کا ایک بڑاامتحان ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین کے صدرشی جن پنگ نے
مزید پڑھ »
لاہور ہائیکورٹ کا پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی یقینی بنانے کا حکملاہور ہائیکورٹ کا پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی یقینی بنانے کا حکم LHC Imposes Ban Plastic Bags Across Punjab HighCourt Lahore GOPunjabPK
مزید پڑھ »
کراچی کے مقامی بچوں کے حق پر ڈاکہ ڈالا جانے کا انکشافمقامی بچے تعلیمی اداروں میں داخلوں اور سرکاری نوکریوں سے بھی محروم ہو جاتے ہیں۔۔۔ کراچی والوں کو کیسے دور رکھا جارہا ہے۔۔۔ طریقہ یہاں جانئے: AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »