راولپنڈی میں بیٹی اور دوست نے 80 لاکھ روپے کے چوری کا ڈراپ سین

Crimenews خبریں

راولپنڈی میں بیٹی اور دوست نے 80 لاکھ روپے کے چوری کا ڈراپ سین
راولپنڈیچورینقد رقم
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 47 sec. here
  • 9 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 46%
  • Publisher: 53%

راولپنڈی میں ایک گھر سے 80 لاکھ روپے سے زائد نقد رقم چوری کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس نے چند گھنٹوں میں چوری کرنے والی بیٹی اور اس کے دوست کو گرفتار کرلیا۔

راولپنڈی کے تھانہ سٹی کے علاقے میں گھر سے 80 لاکھ روپے سے زائد نقد رقم چوری کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس نے چند گھنٹوں میں بیٹی اور اُس کے دوست کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی راول حسیب راجہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس کو ایمرجنسی پر کال موصول ہوئی کہ تھانہ سٹی کے علاقے میں گھر سے 80 لاکھ روپے سے زائد نقدی چوری ہوئی ہے۔ جس پر پولیس نے ٹیمیں تشکیل دیں پانچ گھنٹوں میں سی سی ٹی کیمروں و ٹیکنالوجی کی مدد سے واردات کو ٹریس کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ مدعی کی اپنی بیٹی سحرش اور اس کا ساتھی فہد ہی چور نکلے،

جن کو گرفتار کر کے 81 لاکھ روپے نقد برآمد کرلیے گئے۔ ملزمہ سحر نے والد کو بتایا کہ وہ گھر میں اکیلی تھی، اس دوران ایک عورت آئی جس نے اسپرے سے اسے بے ہوش کر دیا اور واردات کی، مدعی نے 15 پر ڈکیتی کی کال کی جس پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر سینئر افسران کو موقع پر پہچنے کا حکم دیا۔ مدعی کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے سی سی ٹی فوٹیج، ٹیکنیکل ذرائع سے تفتیش کا آغاز کیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک خاتون کا ہاتھ اور سویٹر نظر آیا جسکی تحقیقات کرتے ہوئے پولیس ملزمہ تک پہنچ گئی۔ پولیس نے ملزمہ سحر کو شامل تفتیش کیا تو اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی سے واردات کا انکشاف کیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا اور ملزمان سے 81 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان نے چند دنوں میں رقم لے کر بیرون ملک فرار ہونے کا بھی منصوبہ بنا رکھا تھا۔ ایس پی راول نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

راولپنڈی چوری نقد رقم پولیس بے ہوش ملزم عدالت

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

راولپنڈی میں بیٹی اور دوست نے 80 لاکھ روپے چوری کرکے فرار ہونے کی منصوبہ بندیراولپنڈی میں بیٹی اور دوست نے 80 لاکھ روپے چوری کرکے فرار ہونے کی منصوبہ بندیراولپنڈی کے تھانہ سٹی میں ایک گھر سے 80 لاکھ روپے سے زائد نقد رقم چوری کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس نے چند گھنٹوں میں بیٹی اور اس کے دوست کو گرفتار کرلیا۔
مزید پڑھ »

راولپنڈی میں منشیات سپلائرز کو سزائے قیدراولپنڈی میں منشیات سپلائرز کو سزائے قیدراولپنڈی میں منشیات کے کیس میں تین منشیات سپلائرز کو عدالتوں نے 24 سال قید اور 2 لاکھ 45 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنادیں۔
مزید پڑھ »

مریم نواز کا نکاح جوڑا توجہ کا مرکزمریم نواز کا نکاح جوڑا توجہ کا مرکزمریم نواز نے زید حسین نواز کے نکاح میں ایک 16 لاکھ روپے کے سرخ اور سنہرے رنگ کے ڈیزائن کا جوڑا پہنا تھا۔
مزید پڑھ »

ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم میں 47 کروڑ روپے کا فیکٹری کا فراڈایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم میں 47 کروڑ روپے کا فیکٹری کا فراڈفیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم میں ایک بڑے فیکٹری کے علاوہ 47کروڑ 80 لاکھ روپے کا فراڈ بے نقاب کیا ہے۔
مزید پڑھ »

خیبر پختونخوا ہاؤس میں پولیس کارروائی کے دوران نقصان کی رپورٹ پیشخیبر پختونخوا ہاؤس میں پولیس کارروائی کے دوران نقصان کی رپورٹ پیشگزشتہ سال 5 اکتوبر کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران خیبر پختونخوا ہاؤس پر پولیس کی کارروائی کے دوران ہونے والے نقصان کی پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نقصانات کا تخمینہ 3 کروڑ روپے سے زائد کا لگایا گیا ہے، وزیر اعلیٰ کے گمشدہ سامان کا تخمینہ 35 لاکھ روپے ہے جس میں 25 لاکھ روپے مالیت کی ایم فور رائفل، 6 لاکھ کا آئی فون، ڈیڑھ لاکھ روپے کی بلٹ پروف جیکٹ اور چار لاکھ روپے کی تین عینکیں بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھ »

سخی پیر پولیس نے چوری کے دو ملزمان کو گرفتار کیاسخی پیر پولیس نے چوری کے دو ملزمان کو گرفتار کیاسخی پیر پولیس نے چوری کی دو بڑی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جن کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی، قیمتی زیورات اور انعامی بانڈز برآمد ہوئے ہیں۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 05:19:15